قومی

Home Minister Amit Shah: نوروز کے موقع پر امت شاہ کا پیغام، اتحاد، خوشحالی اور بہتر صحت کی پرارتھنا، ثقافتی ہم آہنگی پر زور

نئی دہلی :پارسی نئے سال نوروز کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ہفتہ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس دن معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کرے۔اپنے پیغام میں امت شاہ نے لکھا کہ نوروز کے اس بابرکت موقع پر سب کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دن ملک میں یکجہتی کو فروغ دے اور ہر شخص کی زندگی میں خوشحالی، صحت اور کامیابی کے دروازے کھولے۔ ان کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ،جب ملک کے مختلف حصوں میں روایتی تہواروں اور نئے سال کی تقریبات کا بھی جوش و خروش جاری ہے۔

امت شاہ  نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ نوروز صرف ایک تہوار نہیں بلکہ نئی شروعات، امید اور تجدید کا استعارہ ہے، جو بھارت کی مشترکہ ثقافتی وراثت کا اہم حصہ ہے۔ امیت شاہ کے مطابق ایسے تہوار نہ صرف مختلف برادریوں کو قریب لاتے ہیں، بلکہ معاشرے میں مثبت توانائی پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور مضبوطی اسی وقت ممکن ہے جب تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے۔ ان کے اس بیان کو حکومت کے “سب کا ساتھ، سب کا وکاس” وژن کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے، جہاں ہر طبقے اور ثقافت کا احترام کیا جاتا ہے۔

اپنے پیغام میں امت شاہ نے خاص طور پر عوام کے لیے اچھی صحت اور خوشحالی کی پرارتھناکی۔ موجودہ عالمی حالات اور علاقائی کشیدگی کے پیش نظر ان کا یہ پیغام عوام میں امید اور اعتماد پیدا کرنے والا سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال سب کے لیے ترقی اور کامیابی کے نئے مواقع لے کر آئے گا۔سیاسی ماہرین کے مطابق امت شاہ کے اس طرح کے پیغامات عوام کے ساتھ ان کے براہ راست رابطے کو ظاہر کرتے ہیں اور تہواروں کے موقع پر ایک مثبت اور ہم آہنگ ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

53 minutes ago

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

2 hours ago