مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے 1008 سنسکرت مکالماتی کیمپوں کی مشترکہ اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ “سنسکرت بھارتی” نے 1008 مکالماتی کیمپوں کا انعقاد کر کے ایک بڑا اور جرات مندانہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت کی زوال پذیری غلامی کے دور سے پہلے ہی شروع ہو چکی تھی، اور اب اس کے فروغ میں بھی وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج ملک میں سنسکرت کے فروغ کے لیے سازگار ماحول میسر ہے۔ چاہے حکومت ہو، عوام ہو یا سوچ، سب سنسکرت اور اس کی ترقی کے لیے پُرعزم اور وابستہ ہیں۔
سنسکرت کو سائنسی زبان کے طور پر تسلیم کیا گیا
امت شاہ نے کہا کہ “سنسکرت بھارتی” 1981 سے سنسکرت میں موجود علم کے خزانے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے، لاکھوں لوگوں کو سنسکرت بولنے اور اس میں تربیت دینے کا کام کر رہی ہے۔ دنیا کے کئی عظیم مفکرین نے سنسکرت کو سب سے زیادہ سائنسی زبان کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ اب ہمیں سنسکرت کے زوال کی تاریخ کو یاد کرنے کے بجائے اس کے فروغ پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے سنسکرت کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ “اشٹادشی یوجنا” کے تحت تقریباً 18 منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ نایاب سنسکرت کتب کی اشاعت، تھوک خریداری اور دوبارہ اشاعت کے لیے حکومت مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ مشہور سنسکرت پنڈتوں کے اعزاز میں دی جانے والی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی میں “انڈین نالج سسٹم” پر زور دیا گیا ہے، جس کا ایک بڑا حصہ سنسکرت ہے۔
قومی سنسکرت ادارے کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا
امت شاہ نے کہا کہ قومی سنسکرت ادارے کو ترقی دے کر کے مرکزی سنسکرت یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔ “سہستر چورامنی یوجنا” کے تحت ریٹائرڈ ماہرین سنسکرت کو تدریسی عمل میں شامل کرنے کا بھی کام کیا گیا ہے۔ مودی حکومت نے ایک بڑا قدم یہ اٹھایا کہ پراکرت اور سنسکرت میں بکھری مخطوطات کو جمع کرنے کے لیے تقریباً 500 کروڑ روپے کے بجٹ سے مہم شروع کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے 500 کروڑ روپے کی بنیادی رقم کے ساتھ “گیان بھارتم مشن” کا آغاز کیا ہے تاکہ قدیم مخطوطات کا تحفظ کیا جا سکے۔ ہر بجٹ میں اس مقصد کے لیے مخصوص رقم مختص کی جائے گی۔ اب تک 52 لاکھ سے زائد مخطوطات کا دستاویزی اندراج، ساڑھے تین لاکھ مخطوطات کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار ہو چکا ہے اور 1,37,000 مخطوطات کو “namami.gov.in” پر دستیاب کرایا گیا ہے۔ نایاب مخطوطات کے ترجمہ اور تحفظ کے لیے مختلف موضوعات اور زبانوں کے ماہرین کی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
اختتام پر انہوں نے بتایا کہ آج یہاں 1008 سنسکرت مکالماتی کیمپوں کا اختتام ہوا ہے، جن کے تحت 23 اپریل سے 10 دن تک 17 ہزار سے زائد افراد نے سنسکرت سے تعارف حاصل کیا اور اس میں بولنے کی مشق کی، جس سے عوام کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تفتیش کے مطابق سیا اور چیتن اکتوبر 2025 سے مسلسل ایک دوسرے کے رابطے میں…
ٹرمپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ تجارتی جنگ میں امریکہ کے پاس برتری ہے، لیکن…
گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…
راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…
پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…
بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…