قومی

HM Amit Shah Congratulates Team ISRO: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایل وی ایم 3-ایم 6 کے کامیاب لانچ پر اسرو کی ٹیم کو دی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایل وی ایم 3-ایم 6 کے کامیاب لانچ پر اسرو کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خلائی طاقت کو تجارتی کامیابی میں تبدیل کرنے کی ہمارے سائنسدانوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ایل وی ایم 3-ایم 6 کے کامیاب لانچ پر اسرو کی ٹیم کو مبارکباد! آج لانچ کیا گیا یو ایس اسپیس کرافٹ بلیو برڈ بلاک-2، جس کا مقصد دنیا بھر میں جدید مواصلات فراہم کرنا ہے، ہندوستان کی خلائی طاقت کو تجارتی کامیابی میں تبدیل کرنے کی ہمارے سائنسدانوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ ہندوستان کو خلائی ٹیکنالوجی کے لیے عالمی سطح پر اہم مقام بنانے کے مودی جی کے وژن کو پورا کررہا ہے‘‘۔

بتا دیں کہ بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلیو برڈ بلاک-2 کمرشل سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا ہے۔ یہ اسرو کا اب تک کا سب سے وزنی کمرشل مشن ہے، جس کے ذریعے عالمی سطح پر موبائل کنیکٹیویٹی کے شعبے میں ایک نئی انقلابی تبدیلی متوقع ہے۔ اس سیٹلائٹ کی مدد سے بغیر موبائل ٹاور کے بھی براہِ راست 4جی اور 5جی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

یہ اہم لانچ 24 دسمبر کی صبح 8 بج کر 54 منٹ پر آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے انجام دیا گیا۔ اسرو کے طاقتور راکٹ ایل وہی ایم-3 نے اپنی چھٹی آپریشنل پرواز کے دوران اس مشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ اس مشن کو ایل وہی ایم3-ایم6 کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت امریکہ کی بلیو برڈ بلاک-2 سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا۔ یہ اسرو کی کمرشل بازو نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) اور امریکہ کی معروف کمپنی اے ایس ٹی اسپیس موبائل کے درمیان ایک تاریخی معاہدے کا نتیجہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسرو نے عالمی سطح پر موبائل کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کی سمت ایک مضبوط قدم اٹھایا ہے۔ اس سیٹلائٹ کے ذریعے دور دراز اور نیٹ ورک سے محروم علاقوں میں بھی تیز رفتار موبائل سروس دستیاب ہو سکے گی۔

ایل وہی ایم-3 راکٹ کو اسرو کا سب سے طاقتور اور قابلِ اعتماد راکٹ مانا جاتا ہے۔ اس کی لمبائی 43.5 میٹر ہے جو تقریباً 14 منزلہ عمارت کے برابر ہے، جبکہ لانچ کے وقت اس کا وزن تقریباً 640 ٹن ہوتا ہے۔ یہ ایک ہیوی لفٹ لانچ وہیکل ہے، جو اب تک مسلسل آٹھ کامیاب مشن انجام دے چکا ہے۔ اس راکٹ میں تین مراحل شامل ہیں، جن میں دو ایس-200 سالڈ اسٹریپ آن موٹرز، ایل-110 لیکوئڈ کور اسٹیج اور سی-25 کریوجینک اسٹیج شامل ہیں۔ لانچ کے تقریباً 942 سیکنڈ یعنی قریب 15 منٹ بعد سیٹلائٹ راکٹ سے الگ ہو گیا۔ اسرو کے مطابق بلیو برڈ بلاک-2 سیٹلائٹ کو زمین سے 520 کلومیٹر کی بلندی پر ایک گول مدار میں نصب کیا گیا ہے، جس کا جھکاؤ 53 ڈگری ہے۔ اس کامیاب مشن کے ساتھ اسرو نے ایک بار پھر عالمی خلائی صنعت میں اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

53 minutes ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

2 hours ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

4 hours ago