قومی

Historic Dialogue Between Delhi BJP And Urdu Media : دہلی بی جے پی اور اردو میڈیا کے درمیان تاریخی مکالمہ، عوامی مفادات پر خوشگوار تبادلۂ خیال

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی پردیش دفتر میں آج اردو میڈیا کے ممتاز صحافیوں اور مدیران کے ساتھ ایک تاریخی اور خوشگوار ملاقات منعقد ہوئی۔ اس مکالمے کا مقصد دہلی بی جے پی اور اردو صحافت کے درمیان بہتر رابطہ استوار کرنا، باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا اور دہلی کے عوامی مسائل پر کھل کر گفتگو کرنا تھا۔

یہ اہم نشست دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی کوششوں سے ممکن ہوئی، جنہوں نے اس ملاقات کی میزبانی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ”ایسے اجلاس باہمی فہم، مفاہمت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔ اردو میڈیا نے ہمیشہ معاشرتی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے“۔ اس اجلاس میں بی جے پی دہلی کے صدر وریندر سچدیوا اور تنظیم کے جنرل سیکرٹری پون رانا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اردو میڈیا کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے درمیان مثبت گفتگو ہی جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے۔ اس دوران دہلی کے عوامی خدشات، پارٹی کی سمت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اردو میڈیا کے وفد میں ممتاز شخصیات شامل تھیں، جن میں منصف ٹی وی کے نیشنل بیورو ایڈیٹر خورشید ربّانی، روزنامہ ہمارا سماج کے ایڈیٹر صادق شیروانی، سیاسی تقدیر کے مدیر مستقیم خان، بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضا خان، سہارا اردو روزنامہ کے سینئر نامہ نگار اظہار حسن، زی سلام کے نمائندہ سید مبشر، بھارت ایکسپریس اردو کے سینئر نامہ نگار ڈاکٹر نثار احمد، روزنامہ انقلاب کے نامہ نگار فضل احمد، منصف ٹی وی کے نامہ نگار غفران آفریدی اور ہندوستان لائیو یوٹیوب چینل کے ایڈیٹر فرحان یحییٰ سمیت کئی نامور صحافی موجود تھے۔

گفتگو میں اٹھائے گئے اہم سوال
ملاقات کے دوران صحافیوں نے دہلی کے عوامی مسائل پر کھل کر اپنی رائے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اردو میڈیا نے ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کی ہے اور حکومت کے مثبت کاموں کو بھی دیانتداری سے اجاگر کیا ہے۔ شرکائے اجلاس نے اس بات پر زور دیا کہ بی جے پی قیادت اردو میڈیا کے ساتھ ایک مستقل مکالمہ قائم کرے تاکہ عوامی مسائل کا حل تیزی سے نکل سکے۔

ویرندر سچدیوانے میڈیا کی تجاویز کو سنجیدگی سے لیا
ویرندر سچدیوا نے اردو میڈیا کے نمائندوں کی باتوں کو سنجیدگی سے سنا اور یقین دلایا کہ ان کے نکات کو متعلقہ فورمز پر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “بی جے پی دہلی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اردو میڈیا عوام کی آواز کو پہنچانے میں ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم آئندہ بھی ایسے مکالموں کو جاری رکھیں گے تاکہ دہلی کے مفاد میں مل کر کام کیا جا سکے۔

“

تنظیم کے جنرل سیکرٹری پون رانا نے اس ملاقات کو “باہمی فہم و تعاون کی ایک کامیاب مثال” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “میڈیا اور سیاست کے درمیان مثبت ربط سے ہی جمہوریت مستحکم ہوتی ہے۔” اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں اس نوعیت کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ عوامی مفادات کے مسائل پر مؤثر پیش رفت ممکن ہو۔

یہ ملاقات نہ صرف ایک تاریخی مکالمے کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ دہلی میں سیاسی و صحافتی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز بھی قرار دی جا رہی ہے، جہاں سیاسی جماعتیں اور میڈیا مشترکہ طور پر عوامی بہبود کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Dr. Khalid Raza Khan

Recent Posts

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

5 seconds ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

2 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

3 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

4 hours ago