قومی

Muslim Family Bought House Row: مسلم فیملی کے ذریعہ جین برادران کا گھرخریدنے پرمشتعل ہوگئیں ہندوتنظیمیں، ہنگامہ آرائی کے بعد مکان پرزبردستی لگا دیا تالا، جانئے پورا معاملہ

اترپردیش میں مسلسل ایک مخصوص مذہب کے لوگوں پر’’لوجہاد، تھوک جہاد‘‘ جیسے الزامات لگتے رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہنگامہ آرائی بھی خوب ہوتی ہے اورسیاست بھی اس پرخوب ہوتی ہے، لیکن کئی بارمعاملہ بالکل مختلف نظرآتا ہے۔ یوپی کے مظفرنگرمیں جہاد کے نام پرایک بار پھرہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے، لیکن اس بار’’لوجہاد‘‘ سے متعلق نہیں بلکہ ’’لینڈ جہاد‘‘ کا الزام لگاکرہنگامہ آرائی کی جا رہی ہے۔ اس دوران ہندوتنظیموں کے لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ پورا معاملہ مظفرنگرضلع کے کھالا پارتھانہ علاقے کے جنوبی کرشنا پوری کا ہے، جہاں ہندوتنظیموں کے کارکنان مسلم طبقہ کے ذریعہ مکان خریدنے کی مخالفت کر رہے ہیں اورخوب ہنگامہ آرائی کی۔

ہندوتنظیموں کے کارکنان نے لینڈ جہاد کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہندوکالونی ہے۔ ہندو تنظیموں کا الزام ہے کہ ہندو اکثریتی علاقہ والی کالونی میں لینڈ جہاد کے تحت کوئی بھی مسلم شخص مہنگے دام پرمکان خرید لیتا ہے، پھر دھیرے دھیرے ہندو وہاں سے اپنے مکان کو کم قیمت میں بیچ کرنقل مکانی کرجاتے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، کھالا پار تھانہ علاقے کے جنوبی کرشنا پوری میں جین برادران نے اپنا مکان مسلم طبقہ کے ایک شخص کو بیچ دیا۔ مسلم طبقہ کے شخص کے ذریعہ مکان خریدنے کی جانکاری ملتے ہی، شدت پسند تنظیم کے لوگ برہم ہوگئے۔

حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ جین برادران نے خاموشی کے ساتھ مکان بیچ دیا اورکسی کوکانوں کان خبر تک نہیں ہوئی۔ تنظیم نے مکان خریدنے والے مسلم طبقہ کے لوگوں پرسنگین الزام لگایا۔ اس سے متعلق ہندو سنگھرش سمیتی کے بینرتلے محلے میں ایک پنچایت بھی رکھی گئی۔ جس میں ہندوسنگھرش سمیتی کے علاوہ دوسرے شدت پسند ہندو تنظیم کے کارکنان موقع پرموجود رہے۔ انہوں نے مسلم فیملی پر ’’لینڈ جہاد‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے جم کرہنگامہ آرائی کی اورمکان پراپنا تالا لگا دیا۔

فی الحال اس مکان میں کوئی موجود نہیں ہے اورمسلم طبقہ کی فیملی کے ذریعہ خریدے گئے مکان پرہندو تنظیموں کا تالا لگا ہوا ہے۔ ہندو تنظیم کے لیڈران کا کہنا ہے کہ یہ سب لینڈ جہاد کی نیت سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم طبقہ کے لوگ ہندو بستیوں میں ایک مکان مہنگی قیمت پرخریدتے ہیں اورپھر اس کالونی سے ہندو سستی قیمت پراپنا مکان بیچ کرنقل مکانی کرنے پرمجبور ہوجاتے ہیں اور پھر مسلمانوں کا کالونی پرقبضہ ہوجاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

5 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

6 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

7 hours ago