قومی

Himachal Pradesh CM met PM Modi: ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے وزیراعظم نریندر مودی سے دہلی میں کی ملاقات

ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے اور ریاست کے بقایہ ذات کیلئے خصوصی اپیل کرنے کےعلاوہ کئی دیگر اہم معاملات پر بھی پی ایم مودی سے تبادلہ خیال کیا ہے۔یہ ملاقات نیتی آیوگ کی میٹنگ کے سائڈلائن پر ہوئی ہے۔وہیں دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو نیتی آیوگ کی 10ویں گورننگ کونسل میٹنگ میں اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہندوستان کو مستقبل کے لیے تیار شہروں کی ترقی کے سمت میں کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مرکز اور تمام ریاستوں پر ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

پی ایم مودی نے تقریب میں کہا، ’’ہندوستان میں تیزی سے شہر ترقی کر ہے ہیں۔ ہمیں مستقبل کے لیے تیار شہروں کے سمت میں کام کرنا چاہیے۔ ترقی، اختراع اور پائیداری ہمارے شہروں کی ترقی کا انجن ہونا چاہیے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہمیں ترقی کی رفتار کو بڑھانا ہے، اگر مرکز اور تمام ریاستیں مل کر ٹیم انڈیا کی طرح کام کریں تو کوئی بھی مقصد ناممکن نہیں ہوسکتا۔‘‘

انہوں نے ریاستوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا، ’’ریاستوں کو عالمی معیار کے مطابق اور تمام سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتے ہوئے ہر ریاست میں کم از کم ایک سیاحتی مقام تیار کرنا چاہیے۔ ’ایک ریاست، ایک گلوبل ڈیسٹنیشن بنایا جانا چاہیے۔ اس سے پڑوسی شہروں کو بھی سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی ملے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

5 hours ago