قومی

Sita Soren Resigns From all JMM Posts: ہیمنت سورین کی بھابھی سیتا سورین نے جے ایم ایم سے دیا استعفیٰ، لگایا بڑا الزام

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی رکن اسمبلی سیتا سورین نے پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق ایک خط لکھی ہے اوراسے پارٹی صدر یعنی اپنے سسرشیبو سورین کو بھیجی ہے۔ سیتا سورین نے کہا کہ میرے اور میری فیملی کے خلاف گہری سازش کی جارہی ہے۔ سیتا سورین نے کہا کہ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی جنرل سکریٹری اور سرگرم رکن ہوں۔ موجودہ وقت میں پارٹی کی ایم ایل اے ہوں۔ انتہائی مایوسی اوردکھے دل کے ساتھ اپنا استعفیٰ دے رہی ہوں۔

سیتا سورین نے کہا کہ میرے آنجہانی شوہر درگا سورین جھارکھنڈ آندولن کے جنگجو اورعظیم انقلابی تھے۔ ان کی موت کے بعد سے ہی میں اور میری فیملی مسلسل نظراندازکئے جانے کا شکار رہے ہیں۔ پارٹی اور فیملی کے اراکین کے ذریعہ ہمیں الگ تھلگ کیا گیا ہے، جو میرے لئے انتہائی تکلیف دہ رہا ہے۔ میں نے امید کی تھی کہ وقت کے ساتھ حالات سدھریں گے، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کو میرے آنجہانی شوہرنے اپنی قربانی، قائدانہ صلاحیت کے دم پرایک بڑی پارٹی بنایا۔ آج وہ پارٹی نہیں رہی۔ مجھے یہ دیکھ کر گہرا رنج ہوتا ہے کہ پارٹی اب ان لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے، جن کے نظریے اور مقصد ہمارے اقداراور آئیڈیل سے میل نہیں کھاتے۔

کیوں ناراض ہیں سیتا سورین؟

چمپئی سورین نے گزشتہ 2 فروری کو وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس دوران یہ قیاس آرائی تھی کہ سیتا سورین کو وزیربنایا جاسکتا ہے۔ یہی نہیں قیاس آرائی یہ بھی تھی کہ سیتا سورین کو خواتین کمیشن یا پھر کسی دیگرکمیشن کا چیئرپرسن بناکروزیر کا درجہ دیا جاسکتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ فی الحال سیتا سورین کا اگلا قدم کیا ہوگا، اس کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا ہے۔ اس درمیان میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ بات کہی جارہی ہے کہ وہ جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Pashupati Paras Resigns: پشوپتی پارس نے مودی کابینہ سے دیا استعفیٰ، کہا- میرے ساتھ نا انصافی ہوئی

2009 کے الیکشن میں پہلی باربنی تھیں ایم ایل اے

سیتا سورین کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ وہ جے ایم ایم سربراہ شیبوسورین کی بہو ہیں۔ اس کے علاوہ آنجہانی درگا سورین کی اہلیہ ہیں۔ سال 2009 میں وہ جھارکھنڈ کے جاما انتخابی حلقہ سے ایم ایل اے منتخب کی گئیں۔ الیکشن میں جیت کے بعد انہیں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ سال 2014 میں بھی سیتا سورین نے جاما حلقہ سے ایم ایل اے کا الیکشن لڑکرجیت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد پھر سے سال 2019 میں انہوں نے جاما سیٹ سے تیسری بارایم ایل اے کا الیکشن جیتا۔ سیتا سورین پر2012 کے راجیہ سبھا الیکشن میں ووٹنگ کے لئے پیسے لینے کا بھی الزام لگا اور وہ 7 ماہ تک جیل میں رہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

6 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

7 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

7 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

8 hours ago