جھارکھنڈ میں ایک دفعہ پھر سے یاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں،ہیمنت سورین ایک بار پھر جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ بدھ کو رانچی میں ہونے والی حکمراں جماعت سے وابستہ ارکان اسمبلی کی میٹنگ میں ہیمنت سورین کا ایک بار پھر قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونا یقینی ہے۔ چترا کے آر جے ڈی ایم ایل اے اور کابینی وزیر ستیانند بھوکتا نے اس کا انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیمنت سورین کو لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد چمپائی سورین عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے اور اس کے بعد ہیمنت سورین نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ کابینہ کے دیگر ارکان بھی حلف اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا نام بھی وزراء کی فہرست میں ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ستیانند بھوکتا کے نام ایک نیا ریکارڈ قائم ہو جائے گا۔ وہ چترا سے پہلے ایم ایل اے ہوں گے، جو پانچویں بار وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔
جیل سے باہر آنے کے بعد پہلی ملاقات
ضمانت پر جیل سے رہائی کے بعد ہیمنت سورین کی قیادت میں یہ پہلی باضابطہ میٹنگ ہے۔ ہیمنت سورین کے جیل سے رہا ہونے کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ہیمنت سورین ایک بار پھر جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔
ارکان اسمبلی کو میٹنگ میں لازمی شرکت کی ہدایت
رانچی میں ہونے والی حکمراں جما عت کے ارکان اسمبلی کی میٹنگ میں جے ایم ایم، کانگریس اور آر جے ڈی سمیت انٹیااتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے ایم ایل ایز کی لازمی موجودگی کی ہدایات ہیں۔
چمپائی سورین کے تمام پروگرام منسوخ
چمپائی سورین نے بھی اپنے تمام پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔ سی ایم چمپائی سورین منگل سے اپنی رہائش گاہ پر ہیں۔ ان سے ملنے آنے والے لوگوں کو بھی یہ کہہ کرلوٹا دیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…