تمل ناڈو میں موسلادھار بارش
چنئی: موسم کی تبدیلی کا اثر جنوبی ہندوستان میں صاف نظر آرہا ہے۔ تمل ناڈو کے مغربی گھاٹ علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے۔ چنئی میں واقع علاقائی موسمیاتی مرکز (RMC) نے اتوار کے روز نیلگیری اور کوئمبٹور اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا، جہاں بھاری بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔
تمل ناڈو میں 24.4 سینٹی میٹر تک بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے کہا کہ تمل ناڈو اور پڑوسی ریاستوں کے کئی حصوں میں 24.4 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ اورنج الرٹ کا مطلب ہے بھاری سے بہت زیادہ بارشیں، جو زندگی کو متاثر کر سکتی ہیں اور کئی جگہوں پر خطرات لاحق ہو سکتی ہیں۔
تین اضلاع میں شید بارش جاری رہنے کا امکان
ہفتہ کو نیلگیری ضلع میں 11.8 سینٹی میٹر اور کوئمبٹور کے چنناکلر میں 11.2 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ نیلگیری کے ونٹ ورتھ اسٹیٹ میں 8.4 سینٹی میٹر اور کوئمبٹور کے سنچونا میں 8.2 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تھینی، ڈنڈیگل اور ٹینکاسی اضلاع میں بھی اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ ریاست کے تقریباً 50 فیصد موسمی مراکز پر ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
مغربی گھاٹ کے ملحقہ علاقوں میں شدید بارش کا اثر
آر ایم سی نے کہا کہ اس وقت جنوب مغربی مانسون کیرالہ، کرناٹک کے ساحلی اور اندرونی حصوں اور تمل ناڈو کے مغربی گھاٹ اضلاع میں سرگرم ہے۔ کیرالہ میں شدید بارش کا اثر اب تمل ناڈو کے مغربی گھاٹ کے ملحقہ علاقوں میں دیکھا جا رہا ہے۔
ساحلی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا انکان
آر ایم سی چنئی کے سربراہ بی امودھا نے کہا کہ تمل ناڈو کے ساحلی اضلاع میں دوپہر اور شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جو کہ سمندری ہواؤں اور مغربی ہواؤں کے ٹکرانے کا نتیجہ ہے۔
مدورائی اور کرور جیسے اندرونی اضلاع میں گرمی برقرار
بارش کی وجہ سے تمل ناڈو اور پڈوچیری کے کچھ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر سکتا ہے۔ حالانکہ، مدورائی اور کرور جیسے اندرونی اضلاع ان موسمی نظاموں کے اثر سے باہر رہ سکتے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں گرمی برقرار رہ سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ہرمن پریت کور نے دوسرے ون ڈے میں…
نئی دہلی میں 26 اور 27 اکتوبر کو 12ویں برکس پارلیمانی فورم کا انعقاد ہو…
سبودھ اونیال کے ساتھ تنازع پر گوردیپ مہندی کا پہلا ردعمل، کہا والد کی باتوں…
غازی آباد کے سن سٹی میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی عظیم ڈرامہ…
پٹنہ میں کانگریس صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے،…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھونیشور میں ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے ڈیٹا سینٹر…