قومی

Heavy rain alert in these states of the country: ملک کے ان ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ،گرمی سے نجات کب ملے گی؟

Heavy rain alert in these states of the country: راجدھانی دہلی سمیت پورے این سی آر میں بارش سے بھلے ہی راحت ملی ہو لیکن اب اگست کا مہینہ مرطوب گرمی کے ساتھ شروع ہوا ہے۔

پیشین گوئی کے مطابق بدھ کو مطلع ابر آلود رہے گا۔ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دن کے وقت مرطوب گرمی آپ کو پریشان کرے گی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔ 3 اگست کو ہلکی بارش ہوگی۔مطلع ابر آلود رہے گا۔ درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

گرمی سے نجات کب ملے گی؟

4 اگست میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 27 ڈگری رہے گا۔ 5 اور 6 اگست کو بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 26 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ اس کے بعد 7 اگست سے بارش  ہلکی ہو جائیں گی۔ درجہ حرارت بھی بڑھنے لگے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 25 ڈگری رہ سکتا ہے۔

لکھنؤ میں موسلادھار بارش

لکھنؤ میں بدھ کی صبح موسلادھار بارش سے موسم مکمل طور پر بدل گیا ہے۔ مانسون کے دوبارہ فعال ہونے کے بعد پہلی بار موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت محسوس کی ہے۔ اس بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع بھی دیکھا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کو مشرقی اتر پردیش اور مغربی یوپی کے کئی حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اڈیشہ میں دو دنوں تک موسلا دھار بارش

اڈیشہ میں اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ معلومات دیتے ہوئے آئی ایم ڈی کے سائنسدان ایچ آر بسواس نے کہا کہ اگلے 2 دنوں میں اوڈیشہ کے کئی اضلاع میں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں شمالی اوڈیشہ کے اضلاع اور دیگر اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

3 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago