قومی

South Calcutta Law College gang rape case: ساؤتھ کلکتہ لاء کالج میں اجتماعی عصمت دری سے متعلق کیس میں ہائی کورٹ نے حکومت کو دیا اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کا حکم

کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو مغربی بنگال حکومت کو ہدایت دی کہ وہ 25 جون کو ساؤتھ کلکتہ لاء کالج کے احاطے میں ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کی تحقیقات کی پیشرفت پر اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔ جسٹس سومن سین اور جسٹس سمیتا داس ڈی کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ حکومت کو ایک حلف نامہ کی شکل میں تحقیقات کی اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنی ہوگی اور 10 جولائی کو اگلی سماعت کی تاریخ کو عدالت کے سامنے تحقیقات کی کیس ڈائری بھی پیش کرنی ہوگی۔

ہائی کورٹ نے ساؤتھ کلکتہ لاء کالج کے حکام کو اپنے حلف نامہ میں کالج کے آئین کو اگلی سماعت کے دن عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ واضح رہے کہ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کے سلسلے میں کلکتہ ہائی کورٹ میں تین پی آئی ایل داخل کی گئی تھیں، جن میں سےدو کو عدالت نے قبول کر لیا تھا۔

متاثرہ کے خاندان نے پولیس تحقیقات پر اعتماد کا کیا اظہار

بنچ نے جمعرات کو عرضی میں ظاہر کی گئی تشویش کا نوٹس لیا اور مغربی بنگال حکومت کو ہدایت دی کہ وہ عدالت میں پیش کی جانے والی اپنی رپورٹ میں اس تشویش کو دور کرے۔ جمعرات کو ہونے والی سماعت میں متاثرہ کے خاندان نے کہا کہ انھیں کولکاتہ پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم یا ایس آئی ٹی کی تحقیقات پر بھروسہ ہے۔ اس سے پہلے متاثرہ خاندان نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سی بی آئی تحقیقات نہیں چاہتے۔ انھیں پولیس کی تفتیش پر بھروسہ ہے۔ تاہم کولکاتہ پولس کے جاسوسی محکمے نے واقعہ کی جانچ ایس آئی ٹی سے لے لی ہے۔

وہیں آج کی سماعت کے دوران ریاست کی نمائندگی کرتے ہوئے وکیل کلیان بنرجی نے دلیل دی کہ ’’ایک خاتون پولیس افسر نے واقعے کے صرف تین گھنٹے کے اندر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ریاستی پولیس کو نااہل نہ سمجھیں۔‘‘ واضح رہے کہ کالج کا سابق طالب علم منوجیت مشرا اس واقعہ کا مرکزی ملزم ہے۔ مشرا کو شریک ملزم زیب احمد اور پرمیت مکھرجی کے ساتھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ علی پور کی عدالت نے منگل کو تینوں ملزمان کو 8 جولائی تک مزید پولیس حراست میں بھیج دیا۔ وہیں گرفتار سیکورٹی گارڈ کی پولیس حراست میں 4 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

1 hour ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

3 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

4 hours ago