مشہور ہریانوی ڈانسر ڈمپل چودھری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ سرِعام دو نوجوانوں کے ساتھ تلخ کلامی اور گالی گلوچ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا کے بیٹا-2 تھانہ علاقے میں واقع الفا-2 مارکیٹ کا بتایا جا رہا ہے، جہاں صرف ایک تصویر کھنچوانے کی درخواست پر معاملہ گرما گیا۔
مارکیٹ میں تصویر کشی کے معاملے پر ہوا تنازع
اطلاعات کے مطابق ڈمپل چودھری اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ الفا-2 مارکیٹ آئی ہوئی تھیں۔ اسی دوران وہاں موجود دو نوجوانوں نے انہیں پہچان لیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی۔ تاہم نوجوانوں کی یہ درخواست ڈانسر کو ناگوار گزری اور وہ شدید برہم ہو گئیں۔
نوجوانوں پر جم کر برسیں ڈمپل چودھری
عینی شاہدین کے مطابق بات اتنی بڑھ گئی کہ ڈمپل چودھری نے سرِعام دونوں نوجوانوں کو سخت الفاظ میں ڈانٹنا شروع کر دیا اور گالی گلوچ بھی کی۔ اس دوران موقع پر موجود لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور کچھ ہی دیر میں پورا معاملہ ہنگامے کی شکل اختیار کر گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بیٹا-2 تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو سمجھایا اور معاملے کو پُرامن طریقے سے نمٹا دیا۔ پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان موقع پر ہی صلح ہو گئی تھی اور کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرایا معاملہ ختم
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً چار دن پرانا ہے، لیکن اب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ڈمپل چودھری کو نوجوانوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف ردِعمل دے رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…