قومی

Haryana Police ASI Sandeep Lathar Shoots Himself : اے ایس آئی نے خود کو گولی مار کر کی خودکشی، سوسائڈ نوٹ میں آنجہانی آئی پی ایس وائی پورن کمار کو بتایا بدعنوان

ہریانہ پولیس ڈپارٹمنٹ میں آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خودکشی کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ اب روہتک میں ایک اور پولیس افسر نے اپنی جان دے دی۔ روہتک سائبر سیل کے انچارج اے ایس آئی سندیپ لاٹھر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ جائے وقوعہ سے تین صفحات پر مشتمل ایک خودکشی نوٹ اور ایک ویڈیو پیغام برآمد ہوا ہے جس نے اس پورے معاملے کو ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ دے دیا ہے۔

اپنے خودکشی نوٹ میں متوفی اے ایس آئی سندیپ نے آنجہانی آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے پورن کمار کو ایک “بدعنوان افسر” قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ان کے پاس آئی پی ایس افسر کے خلاف بدعنوانی کے ٹھوس ثبوت موجود تھے۔ اے ایس آئی سندیپ نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ وائی پورن کمار ذات پرستی کا سہارا لیکر اور ایماندار افسران کو ہراساں کر کے نظام کو ہائی جیک کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق، اے ایس آئی سندیپ لاٹھر اس جانچ ٹیم کا حصہ تھے جو آئی پی ایس پورن کمار کے گن مین سشیل کمار سے وابستہ ایک کیس (وصولی کے الزامات) کی جانچ کر رہی تھی۔ خودکشی نوٹ میں اے ایس آئی نے یہ بھی لکھا ہے کہ پورن کمار نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کی۔ اے ایس آئی سندیپ نے اپنی خودکشی کو “بدعنوان نظام کے خلاف شہادت” قرار دیا اور آنجہانی آئی پی ایس افسر کے خاندان کے بارے میں منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس واقعہ سے محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پولیس نے خودکشی نوٹ اور ویڈیو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اسی محکمہ کے اندر بار بار ہونے والی خودکشیوں نے ہریانہ پولس کے کام کاج اور اندرونی تناؤ پر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

–بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

4 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

5 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

5 hours ago