نئی دہلی: شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر مہاراشٹر کے ناندیڑ میں ایس اے ڈی سربراہ سکھبیر سنگھ بادل پر ہوئے حملے کی NIA تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہرسمرت کور نے خط میں کہا کہ 2024 میں بھی سکھبیر بادل پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ دو مرتبہ ان کی جان لینے کی کوشش انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ حملہ کسی گہری بین ریاستی یا بین الاقوامی سازش کا حصہ بھی ہوسکتا ہے، جس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔
ہرسمرت کور نے NIA تحقیقات کی تین وجوہات بتائیں
ہرسیمرت کور بادل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنی پوسٹ میں خط کی تین اہم باتوں کا ذکر کیا۔
دونوں حملے مقدس گردواروں میں اس وقت ہوئے جب ایک سکھ مذہبی خدمت میں مصروف تھا۔
پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کو کئی سوالات کے جواب دینے ہوں گے، کیونکہ دونوں حملوں کے درمیان ایک واضح پیٹرن نظر آتا ہے۔
بار بار ہونے والے ان حملوں کا مقصد دنیا بھر میں پنجاب کی شبیہ کو نقصان پہنچانا اور سکھ برادری کو بدنام کرنا معلوم ہوتا ہے۔
ہرسمرت کور نے مزید کہا کہ حملوں کی سنگینی، پیٹرن اور حالات کو دیکھتے ہوئے NIA کے ذریعے گہری تحقیقات کی ضرورت ہے۔
’حملہ کرنے والے کو سکھ نہیں کہا جاسکتا‘
ہرسمرت کور بادل نے گزشتہ ہفتے بھی اپنے شوہر اور پارٹی سربراہ سکھبیر سنگھ بادل پر ہوئے حملے پر بات کی تھی۔ انہوں نے اس واقعے کو ’منصوبہ بند سیاسی سازش‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں، انہیں سکھ نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو مہاراشٹر کے ناندیڑ کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک گردوارے کے اندر نہنگ برادری کے ایک رکن نے کرپان سے سکھبیر بادل پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں سکھبیر بادل کے دائیں ہاتھ پر چوٹیں آئی تھیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
حملے کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں ہرسمرت کور
پنجاب کے کھنہ میں گوا مکتی آندولن کے لیڈر کرنل سنگھ اسرُو کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہرسمرت کور اپنے شوہر پر ہوئے حملے کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹے ان کے اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی مشکل رہے ہیں۔ ہرسمرت کور نے کہا کہ اس پروگرام میں انہیں نہیں بلکہ سکھبیر بادل کو موجود ہونا تھا، لیکن حملے کے باعث صورتحال بدل گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آیوروید…
عدالت عالیہ نے آلودگی کے لیے صرف پرالی جلانے کو ذمہ دار ٹھہرانے پر سوال…
اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…
سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…
وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…
سرائے بنجارہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا واقعہ، تین ڈبے بری طرح متاثر اور چوتھے…