قومی

ہماری صدا ٹرسٹ کے 7-Day Future Creator AI & Creative Learning Summer Camp 2026 کا شاندار اختتام، نمایاں طلبہ اعزازات سے نوازے گئے

نئی دہلی: ہماری صدا ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے 7-Day Future Creator AI & Creative Learning Summer Camp 2026 کا شاندار اختتام اتوار، 21 جون کو ہوا۔ سات روزہ اس تعلیمی و تربیتی کیمپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو میڈلز، ٹرافیز اور تعریفی اسناد پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اختتامی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی سینئر کمیونٹی لیڈر ڈاکٹر فخرِ عالم، سینئر انجینئر محمد عارض، SIO کے ریاستی صدر حارث نیازی، SIO دہلی کے زونل سیکریٹری سید عمیر افضل، سینئر منیجر سعید فہد اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسرچ اسکالر و SIO دہلی کے جونیئر ایسوسی ایٹ سرکل سیکریٹری محمد الفاظ خان شریک ہوئے۔ طلبہ نے تمام معزز مہمانوں کا گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا۔ مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کی صلاحیتوں، محنت اور تخلیقی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید محنت اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں سے نوازا۔

تقریب کا آغاز ہماری صدا ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکریٹری محمد ارشاد عالم کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ انہوں نے تمام مہمانوں، والدین، رضاکاروں اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی مہارتوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا اعتماد کے ساتھ سامنا کر سکیں۔

 مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی

 کلاس اول تا ہشتم کے طلبہ کے درمیان مختلف مقابلے منعقد کیے گئے جن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ سنگنگ مقابلہ میں آہل، انم، محمد عمر اور انکت کو اعزازات دیے گئے۔ڈرائنگ مقابلہ میں یوراج، حامد رضا اور پریم جبکہ رائٹنگ مقابلہ میں کنال ارہان اور شہزاد نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔اسپیچ مقابلہ میں فیض، محمد یاسین اور زارا کو انعامات سے نوازا گیا۔اسٹار آف دی کیمپ کیٹیگری میں جونیئر گروپ (کلاس 1 تا 5) سے جوہان، ونشیکا اور ماینک جبکہ سینئر گروپ (کلاس 6 تا 8) سے شاہینہ، زویا، علینہ اور ریحان کو اعزازات دیے گئے۔ اسی طرح آیت، ابشام، شاریق، انوراگ، ہیبا اور آفیہ کو ابھرتے ہوئے ستاروں (Emerging Stars) کے طور پر سراہا گیا۔کلاس 9 تا گریجویشن کے طلبہ کے لیے منعقدہ خصوصی امتحان میں نازیہ نے پہلی، علمہ خان نے دوسری اور محمد عرفان خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہیں خصوصی شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

رضاکاروں کی خدمات کا اعتراف

کیمپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے رضاکاروں کو بھی ان کی محنت، لگن اور خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور یادگاری مومنٹوز پیش کیے گئے۔ رضاکاروں نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی سماجی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جدید تعلیم اور مستقبل کی مہارتوں کا منفرد پروگرام

واضح رہے کہ مدن پور کھادر ایکسٹینشن، نئی دہلی میں واقع Rising Skill Development Centre (RSDC) میں منعقد ہونے والے اس سات روزہ کیمپ میں کلاس اول سے گریجویشن تک کے طلبہ نے شرکت کی۔کلاس 1 تا 8 کے بچوں کو AI آگاہی، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، آرٹ اینڈ کرافٹ، اخلاقی و سماجی اقدار، بھائی چارے اور مساوات جیسے موضوعات پر تربیت دی گئی۔جبکہ کلاس 9 تا گریجویشن کے طلبہ کو Artificial Intelligence (AI)، Communication Skills، Public Speaking، Photography، Reel Making، Advertisement Creation اور Digital Content Production جیسی جدید اور عملی مہارتیں سکھائی گئیں۔

سات روزہ یہ کیمپ طلبہ کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا جس نے انہیں سیکھنے، تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقبل کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔ محمد ارشاد عالم نے کہا کہ ہماری صدا ٹرسٹ آئندہ بھی ایسے تعلیمی، ہنر مندی اور شخصیت سازی کے پروگرام جاری رکھے گی تاکہ نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے اور وہ ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

7 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

7 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

8 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

8 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

8 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

9 hours ago