مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی زوبن ایرانی نے وگیان بھون میں حج 2024 کی تیاریوں کے حصے کے طور پر دو روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا افتتاح اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جان برلا کی موجودگی میں کیا۔ مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 550 سے زیادہ ٹرینرز نے پروگرام میں شرکت کی۔ ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا مقصد ان ٹرینرز کو ٹرینڈکرنا ہے جو عازمین حج کو مزید تربیت فراہم کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عازمین حج کو ایک مکمل تجربہ حاصل ہو اور وہ حج کے مختلف پہلوؤں سے واقف ہوں۔سفرحج کو ہموار اور آرام دہ تجربہ بنانے کی حکومت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی زوبن ایرانی نے تمام عازمین حج کے فائدے اور سہولیات کے لیے حج سویدھا ایپ لانچ کی۔
حج سویدھا ایپ کو BISAG-N نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کی رہنمائی میں تیار کیا ہے، اور یہ حج کے تجربے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ڈیجیٹل اور موبائل ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، حج سہولت ایپ ضروری معلومات فراہم کرے گی اور اہم خدمات جیسے ٹریننگ ماڈیولز، پرواز کی تفصیلات، رہائش، ایمرجنسی ہیلپ لائن، صحت وغیرہ تک براہ راست رسائی فراہم کرے گی۔ اس کی وجہ سے عازمین حج اپنے روحانی سفر پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں گے اور سفر، سامان، دستاویزات وغیرہ جیسے دنیاوی کاموں کو بھول جائیں گے۔ یہ ایپ حاجیوں کو اپنے سفر کے دوران درپیش عام مسائل کا حل پیش کرتا ہے اور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ا پنی زندگی میں پہلی بار حج کرنے جارہے ہیں ۔
مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی نے حج گائیڈ -2024 بھی جاری کیا جو عازمین کو حج کے مختلف پہلوؤں سے واقف کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس میں عازمین کے لیے حج سویدھا ایپ کے استعمال پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ گائیڈ 10 زبانوں میں شائع کی گئی ہے اور تمام عازمین حج کو جاری کی جائے گی۔مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں حکومت ہند کی طرف سے کی جانے والی وسیع پیمانے پر کوششوں کا ذکر کیا جس میں عازمین حج سے براہ راست رائے لینا بھی شامل ہے تاکہ عازمین حج کو شفاف، یکساں، کم خرچ، محفوظ اور روحانی طور پر پورا کرنے والا تجربہ بنایا جا سکے۔ خواتین کے بغیر محرم والے زمرے کے تحت عازمین کا بڑھتا ہوا جوش و خروش اور شرکت حج کو قابل رسائی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔ حج سویدھا ایپ عازمین کی سہولیات تک بہتر رسائی کو مزید یقینی بنائے گا اور شکایات کے فوری ازالے اور ہنگامی ردعمل کے ساتھ بہتر انتظامی تال میل اور کنٹرول کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے ٹریننگ کی اہمیت پر مزید زور دیا اور ٹرینرز کو تاکید کی کہ وہ ہر ایک عازمین حج کو محفوظ، پرامن اور آرام دہ طریقے سے حج کرنے کی تربیت دینے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…