قومی

Gurugram Police Encounter Bambiha Gang Sharpshooters Arrested : بمبیہا گینگ کی ٹوٹی کمر! گروگرام پولیس نے شارپ شوٹرز کو انکاؤنٹر میں کیا زخمی، دو گرفتار

گروگرام پولس کی کرائم برانچ نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سیکٹر 39 اور سیکٹر 40 سے کرائم برانچ کی ٹیموں نے بدنام زمانہ بمبیہا گینگ کے دو شارپ شوٹرز کو انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا ہے۔ یہ انکاؤنٹر گروگرام کے میداواس گاؤں کے قریب ہوا۔ پولیس کو ایک خفیہ ذریعے سے اطلاع ملی تھی کہ بمبیہا گینگ کے دو ارکان علاقے میں چھپے ہوئے ہیں اور کسی بڑے جرم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر کرائم برانچ کی ٹیمیں حرکت میں آئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مجرموں نے کی فائرنگ

جب پولیس نے مجرموں کو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا اور پولیس پر فائرنگ کردی۔ اپنے دفاع اور جوابی کارروائی میں پولیس ٹیم نے بھی فائرنگ کی جس سے دونوں مجرم زخمی ہوگئے۔

مجرموں کی ٹانگ میں لگی گولی

پولیس کی گولی ایک مجرم کی ٹانگ میں اور دوسری کندھے میں لگی۔ زخمی مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور گروگرام سول اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پنجاب کے ہیں دونوں شوٹرز

پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دونوں شارپ شوٹرز پنجاب کے رہائشی ہیں۔ ان کی شناخت سمت اور سکھن جیت کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں طویل عرصے سے بمبیہا گینگ سے وابستہ ہیں اور متعدد مجرمانہ وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس افسران نے بتایا کہ انکاؤنٹرکے دوران، انہوں نے ابتدا میں مجرموں کو ہتھیار ڈالنے کی تنبیہ کی، لیکن انہوں نے ان کی وارننگ کو نظر انداز کیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے جوابی فائرنگ کی۔

شمالی ہندوستان میں بدنام ہے بمبیہا گینگ

غور طلب ہے کہ بمبیہا گینگ شمالی ہندوستان میں اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے بدنام ہے۔ اس گینگ کے کئی ارکان کو ماضی میں گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب گروگرام پولس کی اس کارروائی سے گینگ کی کمر ٹوٹتی دکھائی دے رہی ہے۔ پولیس اب ان کے باقی ساتھیوں اور نیٹ ورک کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے گرفتار شارپ شوٹرز سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ وہ اس بات کی بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ مجرم گروگرام میں کیا جرم کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

–بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

1 hour ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

1 hour ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

2 hours ago