گروگرام، ہریانہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا انجام انتہائی خطرناک دیکھنے کو ملا ہے ،چونکہ قانون کی خلاف کرکے غلط سائیڈ سے سفر کرنے کا انجام بھی غلط ہوا ہے۔ اور یہ تب ہوا جب تیز رفتار موٹر سائیکل غلط سائیڈ سے آنے والی گاڑی سے خوفناک ٹکرا گئی جس کی لائیو ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
معلومات کے مطابق صبح سات بجے بائک سواروں کا ایک گروپ گروگرام کے گولف کورس روڈ سے جا رہا تھا۔ اس دوران ایک مہندرا کار رانگ سائیڈ سے آ رہی تھی۔ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار مہندرا کار کو نہیں دیکھ سکا اور تیز رفتاری کے باعث وہ مہندرا کار سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کے پیچھے آنے والا موٹر سائیکل سوار اس پورے واقعے کی ویڈیو بنا رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ سارا حادثہ کیمرے میں قید ہو گیا۔
حادثے میں ہلاک موٹر سائیکل سوار کی والدہ نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “میں اپنے بیٹے کے لیے انصاف چاہتی ہوں، ایک غلط شخص نے میرے بیٹے کو قتل کیا،میرا بیٹا اب نہیں رہا، لیکن پولیس ہماری مدد کیوں نہیں کر رہی؟حالانکہ پولیس نے اس پورے معاملے میں ابتدائی طور پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…