قومی

Chief Minister said that guest scholars will be given 25% reservation: گیسٹ اسکالرز کو 50,000 روپے ملیں گے، ان کی نوکری نہیں جائے گی – سی ایم شیوراج نے کیا اعلان

Chief Minister said that guest scholars will be given 25% reservation: ایم پی سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کو اپنا گھر اور عوام کو اپنا کنبہ قرار دیا۔ خاندان کے سربراہ کی طرح وہ ہر فرد کا پورا خیال رکھ رہے ہیں ۔ پیر کو وزیر اعلیٰ نے گیسٹ ا سکالرز کو اہل خانہ کی طرح تمام سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنی رہائش گاہ پر گیسٹ ا سکالرز کی پنچایت بلائی۔ اس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری کالجوں میں کام کرنے والے گیسٹ اسکالرز کو فی گھنٹہ نہیں بلکہ ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جو کہ 50 ہزار روپے تک ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی بھی گیسٹ  اسکالر کو باہر نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گیسٹ  اسکالرکو بھی سرکاری ملازمین کی طرح چھٹی دی جائے گی۔ گیسٹ  سکالرز اب اپنے قریبی کالج میں ٹرانسفر کروا سکیں گے۔ ان کی ملازمتوں کی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ فارغ شدہ گیسٹ  اسکالرز کو بھی خالی آسامیوں پر رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان تمام فیصلوں کا اطلاق فنی تعلیم پر بھی ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ پولی ٹیکنک اور آئی ٹی آئی کے گیسٹ اسکالر  کو بھی راحت ملے گی۔

پی ایس سی بھرتی میں گیٹ اسکالرز کے لیے 25 فیصد ریزرویشن

ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گیسٹ  سکالرز کو پی ایس سی کے ذریعے ہونے والے بھرتی امتحان میں 25 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ اس کے لیے پی ایس سی کے قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔ بھرتی کے عمل میں گیسٹ ا سکالرز کو 10فیصد بونس نمبر دئے جائیں گے۔ کسی گیسٹ  اسکالر کو باہرنہیں کیا جائے گا۔ آئی ٹی آئی کے گیسٹ لیکچررس کو بھی 20 ہزار روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔گیسٹ اسکالرس کی اس پنچایت میں ریاست بھر سے تقریباً ساڑھے چار ہزار گیسٹ اسکالرس نے حصہ لیا۔ ان میں ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت گیسٹ لیکچررز بھی شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago