قومی

Dr. Rajeshwar Singh highlights tax reform gains: جی ایس ٹی کی وصولی 5 سالوں میں دوگنی ہوئی، ماہانہ اوسط ₹ 1.84 لاکھ کروڑ سے زیادہ، ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ٹیکس اصلاحات کے مثبت اثرات کیے اجاگر

اتر پردیش کی سروجنی نگر اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر بھارت کی اقتصادی کامیابیوں اور ٹیکس وصولی کے تاریخی اعداد و شمار کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹیکس وصولی صرف ایک اقتصادی عدد نہیں ہوتا، بلکہ یہ عوام کی شراکت، حکومت کی شفافیت، اور قوم کی ترقی پر اعتماد کا ثبوت ہوتا ہے۔‘‘

وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ یوگی کی قیادت میں مضبوط مالی و اقتصادی اصلاحات

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ملک اور ریاست میں ہو رہے مالیاتی اصلاحات اور اقتصادی مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے اعداد و شمار پر مبنی تفصیل پیش کی۔ پیش کردہ تفصیل کے مطابق بھارت میں ٹیکس وصولی کی تاریخی پیش رفت (2015–2025) کچھ یوں رہی ہے۔

مجموعی ٹیکس آمدنی (Total Tax Revenue): مالی سال 2016-17 میں ₹19.75 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر مالی سال 2024-25 میں ₹48.2 لاکھ کروڑ تک پہنچنے کا اندازہ، یعنی 8 سالوں میں 2.4 گنا سے زیادہ اضافہ۔

جی ایس ٹی وصولی: ایک انقلابی تبدیلی: جولائی 2017 میں لاگو ہونے والا جی ایس ٹی آج بھارت کی آمدنی کی ریڑھ کی ہڈی بن چکا ہے، جو گزشتہ پانچ برسوں میں پانچ گنا اضافے کے ساتھ  FY21 میں ₹11.37 لاکھ کروڑ سے بڑھ کرFY25 میں ₹22.08 لاکھ کروڑ تک جا پہنچا ہے۔  وہیں FY25  میں سالانہ شرح نمو 9.4 فیصد رہی، جب کہ جی ایس ٹی وصولی کا ماہانہ اوسط FY22 کے 95,000 کروڑ روپے سے بڑھ کر FY25 میں 1.84 لاکھ کروڑ روپے ہو گئی۔ وہیں GST رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 2017 میں 65 لاکھ سے بڑھ کر 2025 میں 1.51 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

براہ راست ٹیکس وصولی (انکم و کارپوریٹ ٹیکس): دریں اثنا FY2023-24 میں کل انکم ٹیکس وصولی 17.7 فیصد اضافے کے ساتھ 19.85 لاکھ کروڑ روپے رہی، جس میں ذاتی انکم ٹیکس 25 فیصد اضافے کے ساتھ 10.44 لاکھ کروڑ اور کارپوریٹ ٹیکس 10.26 فیصد اضافے کے ساتھ 9.11  لاکھ کروڑ روپے وصول ہوا۔ وہیں ٹیکس دہنگان کی تعداد، جو کہ 2014 میں 6.9 کروڑ تھی، 2024-25 میں 15.7 کروڑ ہو گئی ہے۔

ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب: ہندوستان کی ٹیکس آمدنی دسمبر 2024 تک جی ڈی پی کا 6.8 فیصد ہونے کا تخمینہ ہے، جو پہلے 9.1 فیصد تھا، یعنی ہندوستان میں آمدنی کی نقل و حرکت کو مزید مضبوط کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔

ان اعداد و شمار کو پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کلیدی نتائج بھی پیش کیے کہ یہ اعداد و شمار دکھاتے ہیں کہ ٹیکس کی بنیاد میں بے مثال توسیع ہوئی ہے، یعنی 6.9 کروڑ کے مقابلے اب 15.7 کروڑ ٹیکس دہندگان ہیں۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی نے ہندوستان کو ایک متحد ٹیکس نظام دیا اور اس کی وجہ سے آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا۔ وہیں ڈیجیٹل تعمیل کی اصلاحات جیسے: ای انوائسنگ، ای وے بل، AI پر مبنی تجزیات، چہرے کے بغیر تشخیص کا نظام وغیرہ نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہیں زیادہ ٹیکس وصولیوں نے حکومت کو بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل انڈیا، دفاع، تعلیم اور فلاحی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنایا ہے۔

ٹیکس وصولی میں اضافے کا کیا مطلب ہے؟

مضبوط معیشت: بڑھتی ہوئی پیداوار، آمدنی اور کھپت۔

ٹیکس کی بنیاد کی توسیع اور باقاعدہ بنانا: زیادہ سے زیادہ لوگ رسمی معیشت کا حصہ بنتے ہیں۔

بہتر گورننس اور ٹیکنالوجی اپنانا: ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے بہتر شفافیت اور ٹیکس کی تعمیل۔

عوامی اعتماد میں اضافہ: جب گورننس صاف اور نتیجہ خیز ہو تو شہری ٹیکس ادا کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔

ترقی کے وسائل: تعلیم، صحت، AI شہروں، دفاعی اور سماجی اسکیموں کے لیے مزید فنڈز۔

ان اعداد و شمار کی بنیاد پر ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ’’یہ اعداد و شمار صرف اقتصادی ترقی نہیں دکھاتے، بلکہ یہ ’مودی ماڈل‘ کی کامیابی کا ثبوت ہیں، جس کے تحت جرأت مندانہ اصلاحات، ایماندار حکمرانی اور تیز رفتار ترقی کے ساتھ ’نیا بھارت‘ تشکیل پا رہا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی کی مرکزی قیادت اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی اصلاح پسند حکمرانی نے بھارت کو ایک خودکفیل، شفاف اور مستقبل دوست ٹیکس نظام فراہم کیا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

4 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

4 hours ago