اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں 9 مسافروں کی موت ہو گئی۔ حادثہ بدھ کی رات پیش آیا، جب بس دہلی سے مہوبا کی طرف جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق بس میں تقریباً 35 مسافر سوار تھے اور آگ لگنے کے بعد متعدد مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر اپنی جان بچائی۔حادثے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ امت شاہ نے حادثے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی کامنا کی۔
ग्रेटर नोएडा में यमुना एक्सप्रेसवे पर बस में आग लगने की घटना अत्यंत दुखद है। इस हादसे में अपनों को खोने वाले परिवारों के प्रति मेरी गहरी संवेदनाएँ हैं। घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करता हूँ: गृह मंत्री श्री @AmitShah
— गृहमंत्री कार्यालय, HMO India (@HMOIndia) September 24, 2026
امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ تعزیت
امت شاہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر بس میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش ظاہر کی۔جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ان کے دفتر کی طرف سے جاری پیغام میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی ظاہر کی گئی اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی گئی۔
اتر پردیش کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ نے بھی دکھ کا اظہار کیا
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے حادثے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یمنا ایکسپریس وے پر بس میں آگ لگنے کے واقعے میں لوگوں کی جان جانا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مشکل وقت میں انہیں ہمت دینے کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔ دوسرے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے بھی حادثے میں ہونے والی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے سے دل بہت رنجیدہ ہے اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت ملے۔ انہوں نے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا بھی کی۔
دہلی حکومت کے وزیر نے بھی تعزیت کی
دہلی حکومت کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے بھی گریٹر نوئیڈا میں پیش آئے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور مسافروں کی موت نے گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی روح کے سکون کی دعا کی اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش ظاہر کی۔پولیس کے مطابق بس میں آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں بس کے اے سی نظام میں خرابی یا چنگاری کے بعد آگ تیزی سے پھیلنے کی بات سامنے آئی ہے، تاہم حتمی وجہ کی تصدیق جانچ کے بعد ہی ہو سکے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…
پمپری چنچوڑ: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج پمپری چنچوڑ پولیس کی کارکردگی…
اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…
مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو سے…
ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ…