قومی

PM Modi to inaugurate UP International Trade Show 3.0 today: پی ایم مودی آج یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو 3.0 کا کریں گے افتتاح، وزیرِاعلیٰ یوگی نے خوشی کا کیا اظہار

گریٹر نوئیڈا:  وزیرِاعظم نریندر مودی جمعرات کے روز گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں اتر پردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو (یوپی آئی ٹی ایس) 3.0 کا افتتاح کریں گے۔ یہ پانچ روزہ پروگرام 25 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گا، جس کا مقصد اتر پردیش کی مصنوعات، صلاحیتوں، جدت، تحقیق اور ترقی کو عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔‘الٹی میٹ سورسنگ بگنس ہیئر’کے موضوع پر مبنی یہ ٹریڈ شو 25 سے 29 ستمبر تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد انوویشن، انٹیگریشن اور انٹرنیشنلائزیشن کو فروغ دینا ہے۔

یوپی آئی ٹی ایس 3.0 ایڈیشن میں 2,500 سے زیادہ اسٹال لگائے گئے ہیں، جو مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، ہنر مند کاریگری، زراعت، ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، سیاحت، صحت کی خدمات، اسٹارٹ اپ، قابلِ تجدید توانائی، الیکٹرک وہیکلز (ای وی)، انفراسٹرکچر، جغرافیائی اشاریہ (جی آئی) مصنوعات اور ‘ون ڈسٹرکٹ، ون پروڈکٹ’ (او ڈی او پی) جیسی متنوع کیٹیگریز کو پیش کریں گے۔

او ڈی او پی پویلین میں 343 اسٹال ہوں گے، جہاں بھدوہی کے قالین، فیروزآباد کے شیشے کا کام، مرادآباد کے دھات کے مصنوعات اور سہارنپور کے لکڑی کے ہنر جیسے مقامی پروڈکٹس کو عالمی مارکیٹ تک پہنچانے پر زور دیا جائے گا۔

80 سے زیادہ ممالک کے نمائندے اس ٹریڈ شو میں شرکت کریں گے، جن میں روس کو پارٹنر ملک کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ روس کی 29 کمپنیاں اور وفود خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

وہیں، وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس پروگرام پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، ’’گلوبل بزنس پوٹینشل کو فروغ دیتے ہوئے وزیرِاعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں آج سے گریٹر نوئیڈا میں یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو 3.0 کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ‘نیا اتر پردیش’ ایک بار پھر ریاست کی مصنوعات، صلاحیتوں کے ساتھ ہی انوویشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کو عالمی پلیٹ فارم دینے کے لیے تیار ہے۔ مکمل یقین ہے کہ 25 سے 29 ستمبر تک ہونے والا یہ ٹریڈ شو صنعت و کاروبار کو نئی رفتار دینے کے ساتھ ‘وِکست بھارت – وِکست اتر پردیش’ کے عزم کی تکمیل میں مددگار ہوگا۔ وزیرِاعظم کا خیر مقدم ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی کا آج راجستھان کا دورہ، بانسواڑا میں جوہری توانائی منصوبے کی رکھیں گے بنیاد

اس پروگرام کے پیشِ نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریباً 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو تقریب کے مقامِ پر تعینات کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

1 hour ago

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

11 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

11 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

12 hours ago