قومی

BDS student commits suicide in Greater Noida: گریٹر نوئیڈا میں پرائیویٹ یونیورسٹی کے بی ڈی ایس کی طالبہ نے کی خودکشی، سوسائڈ نوٹ میں فیکلٹی پر لگائے سنگین الزامات

نوئیڈا: ہفتہ کی دیر رات گریٹر نوئیڈا میں ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں 21 سالہ بی ڈی ایس سیکنڈ ایئر کی طالبہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ طالبہ کے خودکشی نوٹ میں ڈینٹل ڈپارٹمنٹ کے مرد اور خاتون ٹیچر پر ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے میں دو اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

اساتذہ پر ذہنی دباؤ ڈالنے اور ہراساں کرنے کا الزام

اطلاع ملتے ہی نالج پارک پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ طالبہ کے کمرے سے ملے خودکشی نوٹ میں اس نے یونیورسٹی کے اساتذہ پر ذہنی دباؤ ڈالنے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالبہ کچھ عرصے سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی طالبہ کے اہل خانہ ہاسٹل پہنچ گئے اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔

خاندان کی شکایت پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج

گریٹر نوئیڈا کے اے ڈی سی پی سدھیر کمار نے کہا، ’’پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک طالبہ نے ہاسٹل میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور پنچنامہ کی کارروائی کی۔ خاندان کی شکایت پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ طلباء یونیورسٹی انتظامیہ سے سخت ناراض تھے، انہیں سمجھا کر پرسکون کر دیا گیا ہے۔

قصوروار اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پولیس اور فارنسک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طالبہ کے کمرے کا مکمل معائنہ کیا۔ پولیس نے خودکشی نوٹ کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے اور قصوروار اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ لواحقین اور طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں طلبہ پر ناجائز دباؤ ڈالا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

1 hour ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

2 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

3 hours ago