قومی

GRAP-IV curbs imposed in Delhi: جان لیوا ہوگئی دہلی کی فضائی آلودگی، حکومت نے10ویں اور 12ویں جماعت کے علاوہ سبھی کلاسز کی پڑھائی آن لائن کردی

دہلی میں فضائی آلودگی کے جان لیوا سطح پر پہنچنے کے بعد پیر سے GRAP-4 نافذ کر دیا گیا ہے۔ آج سے اسکول صرف دسویں اور بارہویں جماعت کے لیے آف لائن موڈ میں کھلیں گے۔ دیگر تمام کلاسوں کے لیے، آج سے آن لائن موڈ میں پڑھائی  کی جائے گی۔دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ پیر سے GRAP-4 کے نفاذ کے ساتھ، 10ویں اور 12ویں جماعت کے علاوہ تمام طلباء کے لیے آف لائن کلاسز روک دی گئی ہیں۔ تمام سکول اگلے احکامات تک آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

دہلی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دہلی میں آلودگی کی سطح مسلسل پانچویں دن بھی خطرناک سطح پر ہے۔ یہ اعلان فضائی معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) کی جانب سے فیزڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے چوتھے مرحلے کے تحت دہلی-نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے لیے آلودگی پر قابو پانے کے سخت اقدامات نافذ کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

 جی آر اے پی  4 آج  صبح 8 بجے سے نافذ ہو گیا ہے۔  یاد رہے کہ دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) اتوار کو ‘شدیدخراب’ زمرے میں پہنچ گیا تھا۔ دہلی میں AQI شام 4 بجے 441 پر ریکارڈ کیا گیا، جو کہ منفی موسم کی وجہ سے شام 7 بجے تک بڑھ کر 457 ہو گیا۔دہلی میں پیر کے روز آلودگی مزید جان لیوا ہو گئی ہے۔ دہلی کے بیشتر علاقوں میں AQI 700 سے زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ AQI منڈکا میں 1185 اور جہانگیر پوری میں 1040 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Grap-4 کے نفاذ کے بعد ان شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

سی ایم کیو ایم کے حکم کے مطابق، ‘آج سے ضروری اشیاء لے جانے والے یا صاف ایندھن (LNG/CNG/BS-VI ڈیزل/الیکٹرک) کے علاوہ کسی بھی ٹرک کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کلاس 9 اور 11 تک کے طلباء کی آف لائن کلاسز اگلے احکامات تک منعقد نہ ہوں۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ایک سرکلر میں کہا، ’’ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، ایم سی ڈی (میونسپل کارپوریشن آف دہلی)، این ڈی ایم سی (نئی دہلی میونسپل کونسل) اور ڈی سی بی کے تحت دہلی میں تمام سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور غیر امدادی نجی اسکولوں کے سربراہان کواس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ کلاس 9 اور 11 تک کے تمام طلباء کے اسکول 18 نومبر سے اگلے احکامات تک بند رہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سرکلر کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے کلاسز جاری رہیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

3 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

5 hours ago