جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو سری نگر کے ایک سرکاری اسکول میں سیاسیات کے ایک سینئر لیکچرار ظہور احمد بھٹ کی معطلی کو منسوخ کر دیا، جنہیں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔کچھ ہفتے پہلے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آر وینکٹا رمانی اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے معطلی پر غور کرنے کو کہا تھا۔ سری نگر کے ایک سرکاری اسکول کے ایک سینئر لیکچرار، بھٹ کو ایک “مجرم افسر” قرار دے کر ہٹادیا گیا تھا اور حکومت کے پرنسپل سکریٹری، اسکول ایجوکیشن آلوک کمار نے انہیں معطل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔ ظہور احمد بھٹ، سینئر لیکچرر، پولیٹیکل سائنس، جو اس وقت گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، جواہر نگر، سری نگر میں تعینات ہیں، کو جموں و کشمیر سی ایس آر، جموں و کشمیر حکومت کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ ایمپلائیز (کنڈکٹ) رولز، 1971،” آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کاروائی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: معطل کئے گئے کشمیری لیکچرار ظہور احمد بھٹ کو مل سکتی ہے راحت، سپریم کورٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دی خاص ہدایت
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ آرٹیکل 370 میں کی گئی تبدیلیوں کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے لیے جمع ہوئی تب سینئر وکیل کپل سبل نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ سبل نے بنچ کو بتایا کہ بھٹ کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے ایک دن بعد معطل کر دیا گیا تھا۔سی جے آئی نے پھر اٹارنی جنرل (اے جی) آر وینکٹرامانی سے کہا، ’’ذرا دیکھئے کیا ہوا ہے۔ اس عدالت میں پیش ہونے والے کو معطل کر دیا جاتا ہے۔ اس میں ایک نظر ڈالیں۔ صرف لیفٹیننٹ گورنر سے بات کریں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اگر اس کے علاوہ کچھ ہے تو وہ الگ ہے۔عدالت کی ہدایت اور تنقید کے بعد اب جموں کشمیر انتظامیہ نے ایک بار پھر سے ظہور بھٹ کو لیکچرار کی حیثیت سے بحال کردیا ہے اور معطلی منسوخ کردی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…