قومی

Govt. has approved 1st all-women CISF battalion: مرکزی حکومت نے تمام تر خواتین پر مشتمل پہلی سی آئی ایس ایف بٹالین کو دی منظوری، وزیرداخلہ امت شاہ نے کیا اعلان

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی پہلی تمام تر  خواتین پر مشتمل  بٹالین کو منظوری دے دی ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، امت شاہ نے کہا، “قوم کی تعمیر کے ہر شعبے میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک مضبوط قدم میں، مودی حکومت نے سی آئی ایس ایف کی پہلی تمام تر خواتین پر مشتمل بٹالین  کے قیام کو منظوری دی ہے۔ ایک ایلیٹ دستے کے طور پر پروان چڑھنے والی یہ مہیلا بٹالین ملک کے اہم بنیادی ڈھانچے جیسے ہوائی اڈوں اور میٹرو ریلوں کی حفاظت اور کمانڈوز کے طور پر وی آئی پی  سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری اٹھائے گی۔ یہ فیصلہ یقینی طور پر مزید خواتین کی ملک کی حفاظت کے اہم کام میں حصہ لینے کی امنگوں کو پورا کرے گا۔

سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ان خواتین کے لیے ایک ترجیحی انتخاب رہی ہے جو سنٹرل آرمڈ پولیس فورس میں ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ اس وقت سی آئی ایس ایف میں خواتین کی تعداد 7 فیصد سے زیادہ ہے۔ ایک مہیلا بٹالین کا اضافہ ملک بھر میں زیادہ خواہشمند نوجوان خواتین کو سی آئی ایس ایف میں شامل ہونے اور ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دے گا۔ اس سے سی آئی ایس ایف میں خواتین کو ایک نئی شناخت ملے گی۔

سی آئی ایس ایف  ہیڈکوارٹرز نے نئی بٹالین کے ہیڈکوارٹرز کے لیے ابتدائی بھرتی، تربیت اور مقام کے انتخاب کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ٹریننگ کو خاص طور پر ایک ایلیٹ بٹالین بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو وی آئی پی سیکورٹی نیز ہوائی اڈوں کی سیکورٹی، دہلی میٹرو ریل کے فرائض میں کمانڈوز کے طور پر متعدد کردار ادا کرنے کے قابل ہے۔سی آئی ایس ایف میں تمام تر  خواتین  پر مشتمل بٹالین بنانے کی تجویز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت کی پیروی میں 53ویں سی آئی ایس ایف ڈے تقریب کے موقع پر شروع کی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago