آندھرا پردیش کی نائیڈو حکومت نے پنچایت راج و میونسپل ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کیاہے۔ جس کے باعث تین دہائیوں پرانی پالیسی جو دو سے زائد بچوں والے لوگوں کو بلدیاتی الیکشن لڑنے سے روکتی تھی ختم کر دی گئی ہے۔ جب سے چندرا بابو نائیڈو آندھرا پردیش میں برسراقتدار آئے ہیں، ان کی حکومت ریاست میں خاندانوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔ 1994 میں، یہ غیر منقسم آندھرا پردیش میں نائیڈو حکومت تھی جس نے پنچایت راج اور میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی تاکہ ‘دو بچوں کی پالیسی’ کو لاگو کیا جا سکے۔
حالانکہ آندھرا پردیش پہلی ریاست نہیں ہے جس نے دو بچوں والی پالیسی کو واپس لیا ہے۔ چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش اور مدھیہ پردیش نے 2005 میں اس پالیسی کو منسوخ کر دیاتھا۔ سری نواس گولی، ایک ڈیموگرافر اور ممبئی میں قائم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر نے کہا کہ یہ پالیسی اس وقت لائی گئی جب معلوم ہوا کہ 1981 اور 1991 کی مردم شماری کے درمیان آبادی پر قابو پانے کے اقدامات مطلوبہ نتائج نہیں دے رہے تھے۔ اس وقت، ہندوستان اپنی آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہم صحیح راستے پر نہیں تھے۔
وہ مزید بتاتے ہیں کہ “غیر متوقع” نتائج کی وجہ سے نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل (این ڈی سی) نے کیرالہ کے اس وقت کے چیف منسٹر کے کروناکرن کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی نے سفارش کی کہ دو سے زیادہ بچوں والے لوگوں کو پنچایت سطح سے لے کر پارلیمنٹ تک سرکاری عہدوں پر فائز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ این ڈی سی کو پیش کی گئی سفارشات کو بعد میں مختلف ریاستوں نے اپنایا۔
اس پالیسی کو اپنانے والی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے، چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش اور مدھیہ پردیش نے اسے 2005 میں واپس لے لیا۔ پروفیسر سرینواس گولی نے کہا کہ اس پالیسی سے دستبرداری کی ایک بڑی وجہ پیدائش کے وقت جنسی تناسب میں کمی تھی۔ “دو بچوں کی پالیسی” کو بھی قانونی طور پر چیلنج کیا گیا تھا۔ پنچایت اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے ان کے اخراج کے آئینی جواز کے خلاف کئی انفرادی مقدمے بھی دائر کیے گئے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…