نئی دہلی: گزشتہ 10 دنوں میں تیسری بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپوزیشن نے حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ حکومت کو صرف تیل کمپنیوں کے منافع کی فکر ہے، عوامی مشکلات کی نہیں۔
کانگریس کا حکومت پر سخت وار
کانگریس پارٹی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “‘مہنگائی مین’ مودی نے 9 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے اضافہ کر دیا۔ آج پھر پٹرول 94 پیسے اور ڈیزل 95 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ حکومت کو صرف تیل کمپنیوں کے فائدے کی فکر ہے۔”
پارٹی نے مزید کہا کہ ایک طرف دنیا بھر کی حکومتیں اپنی عوام کو راحت فراہم کر رہی ہیں، جبکہ یہاں حکومت عوام کو ہی لوٹنے میں لگی ہے۔ کانگریس نے اپنے حملے کو جاری رکھتے ہوئے لکھا، ’’کبھی تو عوام کی بھلائی کے بارے میں سوچ لو، آخر کب تک سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچاتے رہو گے؟”
ٹی ایم سی نے بھی حکومت کو گھیرا
ادھر ٹی ایم سی کے ترجمان ساکیت گوکھلے نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’10 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔ ہر تین دن بعد ایندھن کی قیمتوں میں تقریباً ایک روپے کا اضافہ ہو رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ حکومت گرتی ہوئی روپے کی قدر کو سنبھالنے میں ناکام ہو رہی ہے، اس لیے امکان ہے کہ جولائی تک ہر چند دن بعد قیمتیں بڑھتی رہیں گی۔
‘پی آر نہیں، بہتر حکمرانی کی ضرورت’
ساکیت گوکھلے نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں مزید لکھا، ’’ہمیں وزیر اعظم اور وزیروں کے ان نمائشی اخراجات میں کمی کے اقدامات کی ضرورت نہیں جو صرف کیمروں کے لیے کیے جاتے ہیں۔ ہمیں ایسی حکومت چاہیے جو معیشت چلانے کے بنیادی اصولوں کو سمجھتی ہو اور جس کی توجہ پی آر کے بجائے حکمرانی پر ہو۔”
10 دن میں تیسری بار قیمتوں میں اضافہ
واضح رہے کہ سرکاری تیل کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول کی قیمت میں 87 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ 10 دنوں میں مجموعی طور پر ایندھن کی قیمتوں میں تقریباً 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔ تازہ اضافے کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 99.51 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 92.49 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
اس سے قبل 15 مئی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ 19 مئی کو 80 پیسے سے زائد کا مزید اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 98.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.58 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…