مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں آج کاویانجلی سمان سماروہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل چیتن شرما مہمان خصوصی کے بطور شامل ہوئے۔ وہیں مہمان اعزازی کے طور پر ٹرسٹ کے سرپرست اور بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مشہور اداکار انو کپور اور راجپال یادو بھی اس پروگرام کی رونق بنتے نظرآئے۔
بتادیں کہ گیت غزلوں کے راجکمار کے نام سے مشہور گوپال داس نیرج کی آج برسی ہے۔ بالی ووڈ کو کئی سدا بہار گانے دینے والے تجربہ کار نغمہ نگار گوپال داس نیرج آج بھلے ہی اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن شاعری، ادب اور فلمی دنیا میں ان کے کام نے انہیں لافانی کر دیا ہے۔ 19 جولائی 2018 کو گوپال داس نیرج نے آخری سانس لیکر اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا تھا۔ ایسے میں ہر کوئی انہیں اپنے اپنے طریقے سے یاد کر رہا ہے۔
گوپال داس ‘نیرج’ کی پیدائش 4 جنوری 1925 کو اٹاوہ ضلع کے مہیوا بلاک کے قریب پوراولی گاؤں میں ہوئی تھی۔ وہ پہلے شخص تھے جنہیں حکومت ہند نے تعلیم اور ادب کے میدان میں دو بار اعزاز سے نوازا۔ پہلی بار انہیں پدم شری سے نوازا گیا اس کے بعد انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ وہیں انہیں فلموں میں بہترین گیت لکھنے پر لگاتار تین بار فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…