Delhi-NCR weather: چلچلاتی گرمی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان محکمہ موسمیات نے آج سے اگلے دو دن تک مشرقی ہندوستان میں ہیٹ ویو کا قہر جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری طرف شمال مغربی ہندوستان میں بارش کی بات کہی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج یعنی 20 اور 21 اپریل کو شمال مغربی ہندوستان کی ریاستوں میں بارش کی امید نظر آرہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 20 اپریل کو نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج نئی دہلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید بنی ہوئی ہے ۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ “اگلے دو دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کی مزید کمی ہو سکتی ہے”۔
یوپی میں پارہ 40 ڈگری کو پار کر گیا ہے۔ تیز دھوپ کے باعث دن کے وقت گھروں سے نکلنا لوگوں کا کافی مشکل ہو رہا ہے۔ سڑکوں پر ویرانی چھا ہوئی ہے۔ آسمان سے آگ برس رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہیں بڑھتی ہوئی گرمی کے سبب بجلی کی کٹوتی بھی بڑھ گئی ہے ۔جس کی وجہ سے لوگوں مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ راجدھانی لکھنؤ سمیت کئی اضلاع میں آج بارش کا امکان بنا ہوا ہے۔
آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر
آندھرا پردیش کے کئی علاقوں میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 اپریل کو ریاست کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 کلومیٹر فی کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شمالی ساحلی، جنوبی ساحلی، یانم اور رائلسیما کے علاقوں میں بجلی گرنے کے ساتھ گھنٹہ۔
سری گنگا نگر میں 19 ملی میٹر تک بارش
سری گنگا نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جے پور اور بھرت پور ڈویژن میں جمعرات کو 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے اور ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…