قومی

Gold – Silver price: سونا اور چاندی کی قیمتوں میں تاریخی دھماکہ، خریداروں کے اُڑ گئے ہوش! جانیے آج کے تازہ دام

لوگوں کا بازار جانا اور سونا-چاندی کی خرید و فروخت کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ سونا سرمایہ کاری کے لیے خاصا فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، اسی لیے روزانہ اتار چڑھاؤ والے داموں پر سب کی نظر بنی رہتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ سونا یا چاندی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا ان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تو آج کی یہ خبر آپ کے لیے نہایت اہم ہے۔ واضح رہے کہ آج صرافہ بازار میں سونا اور چاندی دونوں کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں آج کے تازہ دام۔

سونے کے دام (دہلی گولڈ پرائس)

دارالحکومت دہلی کے صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑا بدلاؤ دیکھنے کو ملا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 کیریٹ سونا جو کل 1,27,800 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا تھا، آج 1,28,500 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہوگا۔ وہیں 24 کیریٹ سونا جو کل 1,39,400 روپے فی 10 گرام میں بکا تھا، آج 1,40,170 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہوگا۔

چاندی کی قیمت

اگر ملک میں فروخت ہونے والی چاندی کے داموں کی بات کی جائے تو آج چاندی کی قیمتوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ آنے والے کئی دنوں تک چاندی کے دام 2 لاکھ روپے سے کم ہونے والے نہیں ہیں۔ آج صرافہ بازار میں چاندی 2,40,000 روپے فی کلوگرام کی شرح سے فروخت ہوگی، جبکہ کل یہ 2,34,000 روپے فی کلوگرام میں بکی تھی۔ یعنی آج چاندی کی قیمت میں 10,000 روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں سونے کے دام (یوپی گولڈ پرائس)

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے صرافہ بازار میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ 22 کیریٹ سونا جو کل 1,27,800 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا تھا، آج 1,28,500 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہوگا۔ اسی طرح 24 کیریٹ سونا جو کل 1,39,400 روپے فی 10 گرام میں بکا تھا، آج 1,40,170 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہوگا۔

مدھیہ پردیش میں سونے کے دام (ایم پی گولڈ پرائس)

مدھیہ پردیش کی اقتصادی راجدھانی اندور کے صرافہ بازار میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 22 کیریٹ سونا جو کل 1,27,800 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا تھا، آج 1,28,500 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہوگا۔ وہیں 24 کیریٹ سونا جو کل 1,39,400 روپے فی 10 گرام میں بکا تھا، آج 1,40,170 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

4 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

5 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

6 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

6 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

6 hours ago