قومی

Gold-Silver Price: سونے کی قیمتوں میں استحکام، لیکن چاندی نے لگائی لمبی چھلانگ؛ جانیے آپ کے شہر میں آج کی تازہ قیمتیں

لوگوں کا بازار جانا اور سونا چاندی خریدنے کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ سونا سرمایہ کاری کے لیے کافی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، اسی وجہ سے روزانہ سونے اور چاندی کی بڑھتی گھٹتی قیمتوں پر سب کی نظر رہتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ سونا یا چاندی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا ان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو یہ خبر آج آپ کے لیے نہایت اہم ہے۔ سرافہ بازار میں آج سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، جبکہ چاندی کے داموں نے تیزی پکڑ لی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج سرافہ بازار میں سونا اور چاندی کن قیمتوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔

سونے کی قیمت

دارالحکومت دہلی کے سرافہ بازار میں آج سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ 22 کیریٹ سونا جو کل 1,23,150 روپے فی 10 گرام فروخت ہو رہا تھا، آج بھی اسی قیمت پر دستیاب ہے۔ اسی طرح 24 کیریٹ سونا بھی کل کی طرح آج 1,34,330 روپے فی 10 گرام کے بھاؤ پر فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمت

ملک میں فروخت ہونے والی چاندی کی قیمتوں میں آج زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ بڑھتے ہوئے داموں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آنے والے کئی دنوں تک چاندی کی قیمت 2 لاکھ روپے سے نیچے آنے کے آثار کم ہی ہیں۔آج سرافہ بازار میں چاندی 2,14,000 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے، جبکہ کل اس کی قیمت 2,09,000 روپے فی کلوگرام تھی۔ اس طرح آج چاندی کے داموں میں تقریباً 8,900 روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں سونے کی قیمت

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے سرافہ بازار میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ 22 کیریٹ سونا آج بھی 1,23,150 روپے فی 10 گرام اور 24 کیریٹ سونا 1,34,330 روپے فی 10 گرام کے بھاؤ پر فروخت ہو رہا ہے۔

مدھیہ پردیش میں سونے کی قیمت

مدھیہ پردیش کی اقتصادی راجدھانی اندور کے سرّافہ بازار میں بھی آج سونے کی قیمتیں مستحکم بنی ہوئی ہیں۔ یہاں بھی 22 کیریٹ سونا 1,23,150 روپے فی 10 گرام اور 24 کیریٹسونا 1,34,330 روپے فی 10 گرام کے دام پر فروخت ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

7 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

7 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

7 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

8 hours ago