بھارت ایکسپریس۔
ملک کی 6 ریاستون کی 7 اسمبلی سیٹوں پرہوئی ووٹنگ کے بعد آج (8 ستمبر) ووٹوں کی گنتی ہوئی، جس میں بی جے پی نے تری پورہ اوراتراکھنڈ کی سیٹوں پر جیت درج کرلی ہے۔ حالانکہ اسے سب سے بڑا جھٹکا اترپردیش میں لگا ہے، جہاں مئوضلع کی گھوسی اسمبلی سیٹ میں یوگی حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سماجوادی سے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی میں شامل ہوئے دارا سنگھ چوہان کو سماجوادی پارٹی کے امیدوارسدھاکرسنگھ نے بڑے فرق سے ہرادیا ہے۔ اسی درمیان این ڈی اے کے اتحادی سنجے نشاد نے سماجوادی پارٹی اتحاد سے نکل کراین ڈی اے میں شامل ہونے والے اوم پرکاش راج بھرکو بڑی نصیحت دے دی ہے۔
سنجے نشاد کی اوپی راج بھر کو نصیحت
نشاد پارٹی کے صدر سنجے نشاد نے گھوسی کے نتائج سے متعلق بڑے نتائج سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ نشاد سماج نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے۔ ہار کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں، اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اوم پرکاش راج بھرسے ہمیشہ کہتا رہا ہوں کہ زیادہ مت بولو۔ اپنے تعلقات کو ہمیشہ ٹھیک رکھنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھوسی میں جو کمی رہ گئی ہے، اس کا جائزہ لیں گے۔ عوامی مینڈیٹ کا استقبال کرنا چاہئے۔
ارون راج بھرنے اپوزیشن پر تنقید کی
وہیں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون راج بھرنے گھوسی الیکشن کے نتائج سے متعلق کہا کہ اپوزیشن مان گیا ہے کہ ای وی ایم صحیح ہے۔ ہم لوگوں نے پوری طاقت سے کام کیا، جو کمی رہ گئی، اسے آگے صحیح کیا جائے گا۔ ایک ضمنی الیکشن ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا، مستقبل میں غلطیوں سے سبق لیں گے اور انہیں سدھاریں گے۔
سماجوادی پارٹی کے سدھاکر سنگھ چل رہے ہیں آگے
واضح رہے کہ گھوسی اسمبلی سیٹ پرسماجوادی پارٹی کے امیدوارسدھاکرسنگھ مسلسل سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ وہ بی جے پی کے دارا سنگھ چوہان سے 25 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ 19ویں مرحلے کی گنتی کے بعد سماجوادی پارٹی کے امیدوارسدھاکرسنگھ کو 74946 ووٹ ملے ہیں جبکہ بی جے پی امیدوارکو49813 ووٹ ملے ہیں۔ جبکہ نوٹا کو 1054 ووٹ ملے ہیں۔ سماجوادی پارٹی چھوڑکربی جے پی کا دامن تھامنے والے دارا سنگھ چوہان اب جیت سے کافی دورنظرآرہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی صبح شروع ہوئی پوسٹل بیلٹ کی گنتی سے ہی آگے چل رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے جیت سے متعلق جشن منانا بھی شروع کردیا ہے۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…