قومی

Schedule for General Elections 2024 : کل دوپہر میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا ہوگااعلان

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے یہ جانکاری دی گئی ہے کہ لوک سبھا2024 کی تاریخوں کا اعلان کل بروز سنیچر ہوگا۔ سوشل میڈیا سائٹس ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ آج چیف الیکشن کمشنر نے دو نئے کمشنروں کا استقبال کرنے کے ساتھ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں تمام تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ کل دوپہر تین بجے لوک سبھا انتخابات2024 کی تاریخوں کا اعلان ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت یہ بتایا جائے گا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 اور کچھ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کب ہوں گے، کتنے مراحل میں ہوں گے اور ان کے لیے کیا انتظامات کیے جائیں گے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے فوراً بعد نافذ العمل ہو جائے گا اور اس کی وجہ سے حکومت کسی نئی پالیسی یا فیصلے کا اعلان نہیں کر سکے گی۔

واضح رہے کہ موجودہ لوک سبھا کی میعاد 16 جون 2024 کو ختم ہو رہی ہے، جبکہ اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہو گی۔ سال 2019 میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 10 مارچ کو ہوا اور پھر لوک سبھا کے انتخابات سات مرحلوں میں ہوئے۔ 11 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی اور پرامن ماحول میں سات مرحلوں میں ووٹنگ مکمل ہوئی  جبکہ نتائج 23 مئی کو آئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

5 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago