Gautam Buddha Nagar News: اترپردیش کے گوتم بدھ نگرکمشنریٹ کی پولیس نے ایک نئی حصولیابی حاصل کی ہے۔ کمشنر آف پولیس لکشمی سنگھ کی قیادت میں ضلع کے سبھی تھانوں نے آئی جی آر ایس رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ یہ پہلی بارہے جب ریاست کے کسی ضلع کے سبھی تھانے نمبر ون پر رہے ہیں۔
گوتم بدھ نگرکمشنریٹ گزشتہ ایک سال سے ٹاپ تین میں برقرار ہے اور مارچ مہینے کی رینکنگ انتظامیہ کے ذریعہ جاری کی گئی ہے۔ یہ حصولیابی انتظامیہ کی بہترین سروس اور لاء اینڈ آرڈر بنائے رکھنے میں ان کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔
سی پی لکشمی سنگھ نے پولیس اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت اورلگن کا نتیجہ ہے۔ ضلع میں مؤثر پولیسنگ، فوری کارروائی اور عوام کے ساتھ تعاون نے اس حصولیابی کو ممکن بنایا ہے۔
گوتم بدھ نگر کی یہ مثال دیگر اضلاع کے لیے ایک تحریک ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحیح قیادت اور عزم کے ساتھ بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
15 اکتوبر 2026 سے 2,000 روپے سے زیادہ کی یو پی آئی ادائیگیوں پر عائد…
بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…
سی جے پی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…