قومی

Gas Cylinders Become More Expensive: گیس سلنڈر مزید مہنگا: کمرشل ایل پی جی کی قیمت میں 993 روپے کا اضافہ، عام آدمی پر پھر مہنگائی کی مار

یکم مئی سے ملک میں گیس سلنڈر کی نئی قیمتیں نافذ ہو گئی ہیں۔ سرکاری کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ایک ہی جھٹکے میں تقریباً 993 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اب دہلی، ممبئی اور دیگر شہروں میں کمرشل سلنڈر کی قیمت 3 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھلے ہی گھریلو سلنڈر کی قیمتیں فی الحال برقرار ہوں لیکن کمرشل سلنڈر مہنگا ہونے سے دیگر اشیات  بھی مہنگی ہو جائیں گی، جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوگا۔

دہلی میں نئی قیمت

دارالحکومت دہلی میں 19 کلو والا کمرشل سلنڈر اب 3071.50 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ پہلے اس کی قیمت 2078.50 روپے تھی۔ یعنی براہ راست 993 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب گھریلو سلنڈر اب بھی 913 روپے میں دستیاب ہے۔

دیگر شہروں میں قیمتیں

ممبئی میں کمرشل سلنڈر کی قیمت اب 3024 روپے ہو گئی ہے، جبکہ پہلے یہ تقریباً 2031 روپے تھی۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 3202 روپے اور چنئی میں 3237 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اتر پردیش کے شہروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، آگرہ میں 3125.50 روپے، لکھنؤ میں 3194 روپے اور گورکھپور میں 3255.50 روپے تک قیمت پہنچ گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ڈیلیوری کے نئے اصول

یکم مئی سے گیس سلنڈر کی ڈیلیوری کے عمل میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب صارفین کو سلنڈر وصول کرتے وقت اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہونے والا او ٹی پی بتانا لازمی ہوگا۔ او ٹی پی کے بغیر سلنڈر کی ڈیلیوری نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی کا موبائل نمبر اپڈیٹ نہیں ہے تو ڈیلیوری بوائے موقع پر ہی ایپ کے ذریعے اسے اپڈیٹ کر سکتا ہے۔

یعنی یکم مئی سے کمرشل سلنڈر مہنگے ہو گئے ہیں اور ڈیلیوری کے قوانین بھی سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمتیں فی الحال مستحکم ہیں۔ بھلے ہی گھریلو سلنڈر کی قیمتیں فی الحال برقرار ہوں لیکن کمرشل سلنڈر مہنگا ہونے سے دیگر اشیات  بھی مہنگی ہو جائیں گی، جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

8 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

8 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

9 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

10 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

10 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

11 hours ago