قومی

India-EU pact sealed – PM Modi hails historic FTA: ڈفنس پروڈکشن سے لے کر کاؤنٹر ٹیررزم تک، بھارت-یورپی یونین کا سب سے بڑا FTA: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: بھارت اور یورپی یونین کے درمیان تاریخی آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور EU کے موجودہ تجارتی حجم تقریباً 180 بلین ڈالر کا ہے اور یورپ میں آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی کام کر رہے ہیں۔ اس معاہدے سے اسٹریٹجک ٹیکنالوجی، کلین انرجی، مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم کے مطابق27 ممالک کے ساتھ ہونے والا یہ FTA کسانوں، چھوٹے کاروباروں اور MSME سیکٹر کے لیے یورپی مارکیٹ تک آسان رسائی فراہم کرے گا، مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا، جس سے معاشرے کے ہر طبقے کو وسیع فوائد حاصل ہوں گے۔

وزیر اعظم نے بھارت-EU مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ معاہدہ صرف ایک تجارتی معاہدہ نہیں بلکہ عالمی سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور موبلٹی کے لیے ایک نیا ڈھانچہ تیار کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سے بھارتی طلبہ اور مزدوروں کے لیے نئے مواقع کھلیں گے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون مزید گہرا ہوگا۔

وزیر اعظم مودی نے زور دیا کہ دفاع اور سیکورٹی تعاون کسی بھی شراکت داری کی بنیاد ہے، جسے یہ معاہدہ رسمی شکل دیتا ہے۔ اس سے کاؤنٹر ٹیررزم، سائبر سیکورٹی اور سائبر تعاون کو مضبوطی ملے گی، جب کہ بھارتی دفاعی کمپنیوں کے لیے کو-پروڈکشن کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت اور EU اگلے پانچ سال کے لیے ایک نیا اور اہم ایجنڈا شروع کر رہے ہیں، جو واضح سمت، جدت، سیکیورٹی تعاون اور عوامی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

یورپی یونین بھارت کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے، جس کے ساتھ بھارت کے کل تجارتی حجم کا تقریباً 17 فیصد وابستہ ہے۔ مالی سال 2024-2025 میں بھارت-EU تجارت 136.53 بلین ڈالر رہی، جس میں بھارت نے EU سے 60.68 بلین ڈالر کا درآمد کیا اور EU کو 75.85 بلین ڈالر کا برآمد کیا گیا، جس سے بھارت کو تقریباً 15.17 بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل ہوا۔

معاہدے کے تحت نہ صرف اشیاء کی تجارت بلکہ خدمات کے شعبے میں بھی مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ 2024 میں خدماتی شعبے میں بھارت-EU تجارت 83.10 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جس میں آئی ٹی، بزنس سروسز اور ٹیلی کمیونیکیشن جیسے شعبے نمایاں رہے۔ اس معاہدے سے دونوں فریقین کے لیے اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے نئے دروازے کھلنے کی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

33 minutes ago

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

9 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

9 hours ago