قومی

Union Home Minister Amit Shah: گھس پیٹھیوں کو ملک سے نکالنا انتخابی وعدہ نہیں، حکومت کا پختہ عزم ہے: امت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ بھارت کی سرزمین کو دراندازوں سے مکمل طور پر پاک کرنا مرکزی حکومت کا مضبوط عزم ہے اور یہ کسی بھی طرح کا انتخابی وعدہ نہیں بلکہ عملی منصوبہ ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت ایک ایک گھس پیٹھیے کی شناخت کر کے انہیں ملک سے باہر نکالنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے جا رہی ہے۔ وہ ریاست بہار کے ارریہ ضلع میں بھارت۔نیپال سرحد پر واقع بارڈر آؤٹ پوسٹ ‘لیٹی’ اور ‘اندروا’ کے افتتاح اور سشستر سیما بل کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ای۔لوکارپن اور ای۔سنگ بنیاد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

امت شاہ نے کہا کہ بھارت۔نیپال سرحدی سڑک منصوبے کے تحت 556 کلومیٹر طویل بارڈر روڈ کی منظوری دی جا چکی ہے، جس میں 18 حصوں میں سے 14 حصوں کا کام مکمل ہو چکا ہے، جب کہ باقی چار حصوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف سرحدی نگرانی مضبوط ہوگی بلکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو بھی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور ترقیاتی پروگرام آخری سرحدی گاؤں تک پہنچ سکیں گے۔ انہوں نے سرحدی سیکورٹی میں مصروف ایس ایس بی جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارت ایک دوست ملک کے ساتھ اپنی سرحد کی حفاظت کر رہا ہے، تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ دشمن عناصر یا ملک کو نقصان پہنچانے والے افراد اس راستے کا غلط استعمال نہ کریں۔ اس مقصد کے لیے سرحدی فورس کو اپنی نگرانی مزید سخت کرنے اور خفیہ معلومات کے نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

سرحدی علاقوں میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف مہم کا اعلان

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  نے اعلان کیا کہ سرحد سے 10 کلومیٹر کے دائرے میں موجود تمام غیر قانونی تجاوزات کو مہم کے تحت ہٹا دیا جائے گا اور دراندازوں کی شناخت کر کے انہیں بھارت سے باہر بھیجنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آبادیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار شامل ہیں۔ ان کے مطابق گھس پیٹھیے نہ صرف انتخابات کو متاثر کرتے ہیں بلکہ غریبوں کے راشن، روزگار کے مواقع اور قومی سلامتی کے لیے بھی بڑا خطرہ بنتے ہیں۔امت شاہ نے کہا کہ عام طور پر عوام کو لیڈروں کے وعدے یاد دلانے پڑتے ہیں، لیکن وہ خود سیمانچل کے عوام کو اپنا عہد یاد دلانے آئے ہیں کیونکہ اس مہم کی کامیابی کے لیے مقامی لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سرحدی علاقوں میں جلد ہی بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی جائے گی تاکہ قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

4 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

4 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

4 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

4 hours ago