جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ پولیس نے چار اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) کو گرفتار کیا ہےاور دعویٰ کیا کہ دہشت گرد تنظیم لشکرِ طیبہ (LeT) کے ایک ماڈیول کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ یہ بات پولیس نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہی ہے۔بیان کے مطابق، بانڈی پورہ پولیس کو معتبر اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ لشکرِ طیبہ سے وابستہ کچھ اوور گراؤنڈ ورکرز نے اپنے ہینڈلرز کے احکامات پر ایک مجرمانہ سازش تیار کی ہے اور وہ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور غیر مقامی افراد پر حملہ کرنے کے موقع کی تلاش میں ہیں۔
اس اطلاع پر بانڈی پورہ پولیس نے تلاشی مہم شروع کی اور ضلع کے مختلف مقامات پر خصوصی ناکے قائم کیے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بانڈی پورہ پولیس نے ڈی-کمانڈ 45 بٹالین سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) اور ای-کوی 13 راشٹریہ رائفلز (RR) کے ساتھ مل کر کنی پورہ نائیڈکھائی سمبل میں ایک مشترکہ ناکہ قائم کیا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد، محمد رفیق کھنڈے ساکن کھنڈے محلہ واٹل پیرہ بنیارائی اور مختار احمد ساکن بن پورہ محلہ کو گرفتار کیا گیا۔
تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جس میں دو چینی ہینڈ گرنیڈ، ایک 7.62 ایم ایم میگزین اور 30 راؤنڈز 7.62 ایم ایم شامل ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سمبل میں یو اے پی اے (UAPA) کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔اس کے علاوہ، بانڈی پورہ پولیس نے ایف- تھرڈبٹالین CRPF اور 13 RR اجاس کیمپ کے ساتھ مل کر سدونارہ اجاس میں ایک مشترکہ ناکہ قائم کیا۔ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد، رفیع احمد ڈار ساکن سدرکوٹ بالا اور محمد شفیع ڈار ساکن بنیاری، کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جس میں ایک چینی ہینڈ گرنیڈ، ایک 7.62 ایم ایم میگزین اور 30 راؤنڈز 7.62 ایم ایم شامل ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سمبل میں یو اے پی اے کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش شروع کر دی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار دہشت گردوں کے ساتھیوں نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکرِ طیبہ کے اوور گراؤنڈ ورکرز ہیں اور انہیں اجاس، نائیڈکھائی سمبل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پولیس/سیکیورٹی فورسز اور غیر مقامی افراد کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…
نو راتری کے موقع پر گوتم اڈانی نے جنوبی گجرات میں شریمد راج چندر مشن…
گوا میں راہل گاندھی نے ووٹ چوری کے الزامات کو لے کر الیکشن کمیشن کو…
منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے اپنے ایک بیان میں کہا…
مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…