ریاستی پولیس نے بتایا کہ مغربی بنگال کے چار افراد، جنھیں بارڈر سیکورٹی فورس کے ذریعہ غیر دستاویزی تارکین وطن ہونے کے الزام میں زبردستی بنگلہ دیش میں دھکیل دیا گیا تھا، انھیں اتوار کو ملک واپس لے آیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کی مرشد آباد پولیس کی جانب سے ان کے ہندوستانی شہری ہونے کا ثبوت پیش کیے جانے کے بعد چاروں افراد کو ہندوستان واپس لے آیا گیا۔
دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے محبوب شیخ کو، جو کام کے سلسلے میں ممبئی کے قریب میرا روڈ میں تھے، مہاراشٹر پولیس نے غیر دستاویزی بنگلہ دیشی تارکین وطن ہونے کے الزام میں حراست میں لیا اور ہفتے کے روز اسے سرحد پار پڑوسی ملک میں ’’دھکیل‘‘ دیا گیا۔
دستاویز دکھانے کے باوجود زبردستی بنگلہ دیش میں دھکیل دیا گیا
مغربی بنگال حکومت نے کہا کہ 36 سالہ محبوب شیخ کو زبردستی بنگلہ دیش بھیجا گیا، حالاں کہ مغربی بنگال پولیس اور ریاست کے مائیگرنٹ ویلفیئر بورڈ نے یہ ثابت کرنے والے دستاویزات پیش کیے کہ وہ ہندوستانی شہری ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق 36 سالہ نوجوان کے خاندان نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سالوں سے مہاراشٹر میں رہ رہا تھا اور تھانے ضلع کے میرا روڈ علاقے میں مقیم تھا۔ گھر والوں نے بتایا کہ وہ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے حسین نگر گاؤں میں رہتے ہیں۔
اس کے چھوٹے بھائی مجیب نے بتایا کہ شیخ کو 11 جون کو بنگلہ دیشی ہونے کے شبہ میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ میرا روڈ میں چائے پی رہے تھے، اور اسے ممبئی کے کاناکیہ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ ہم نے فوری طور پر مقامی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اپنے پنچایت پردھان اور مائیگرینٹ ویلفیئر بورڈ کو مطلع کیا۔انھوں نے کہا کہ 13 جون تک خاندان نے مہاراشٹر پولیس کو ہندوستان میں اس کی شہریت اور نسب کو ثابت کرنے والے دستاویزات بھیج دیے تھے۔
تاہم مہاراشٹر پولیس نے دعویٰ کیا کہ شیخ اپنی شہریت ثابت کرنے والے دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ آدھار اور پین کارڈ کو شہریت کا ثبوت نہیں مانتی۔ میرا روڈ پولیس اسٹیشن کی سینئر انسپکٹر میگھنا براڈے نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا ’’ہم نے اس سے اپنا پیدائشی سرٹیفکیٹ یا کوئی مضبوط ثبوت پیش کرنے کو کہا۔ لیکن وہ اسے پیش کرنے میں ناکام رہا اور اس نے اپنے ہندوستانی ہونے کے دعوے کی تائید کے لیے کوئی اور دستاویز یا اس کے خاندان کے دستاویزات بھی فراہم نہیں کیے۔‘‘
ممبئی پولیس نے مغربی بنگال مائیگرنٹ ویلفیئر بورڈ کو نہیں دی کوئی اطلاع
وہیں مغربی بنگال مائیگرنٹ ویلفیئر بورڈ کے سربراہ سمیر الاسلام نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر کے حکام نے انھیں شیخ کو بی ایس ایف کیمپ اور پھر بنگلہ دیش بھیجے جانے کی اطلاع نہیں دی۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال کے دیگر تین باشندے جنھیں زبردستی بنگلہ دیش میں دھکیل دیا گیا تھا، وہ وہ ناظم الدین منڈل، منارل شیخ اور مصطفی کمال شیخ تھے۔ مغربی پولیس نے اطلاع دی کہ انھیں واپس لے آیا گیا ہے۔ دی ہندو کی خبر کے مطابق ان تینوں کو بھی ممبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ آپریشن سندور کے بعد سے ہندوستانی حکام ایسے افراد کو بنگلہ دیش میں دھکیلنے کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں جن کے بارے میں حکام کا ماننا ہے کہ وہ غیر دستاویزی تارکین وطن ہیں۔ تاہم اس ’’پُش بیک‘‘ پالیسی کی قانونی حیثیت پر ہندوستان اور بین الاقوامی سطح پر بحث ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پالیسی نے بین الاقوامی قانون اور روایتی بین الاقوامی قانون کے تحت ہندوستان کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
بی جے پی بنگالی بولنے والے ہندوستانیوں کو بنگلہ دیشی قرار دے رہی ہے: ممتا بنرجی
دریں اثنا مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کے روز بی جے پی پر این ڈی اے حکومت والی ریاستوں میں بنگالی بولنے والے ہندوستانی شہریوں کو بھی بنگلہ دیشی قرار دے کر نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ درست دستاویز رکھنے والوں کو بھی غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن قرار دیا جا رہا ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ ’’آپ کو شرم آنی چاہیے کہ آپ حقیقی ہندوستانی شہریوں کو صرف اس وجہ سے بنگلہ دیشی قرار دے رہے ہیں کہ وہ بنگالی بولتے ہیں۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’’ایک طرف آپ ہندوستانیوں کو ان کی زبان کی وجہ سے بنگلہ دیشی قرار دے رہے ہیں اور دوسری طرف آپ ان لوگوں کو جن کے پاس ووٹر آئی ڈی، پین کارڈ اور آدھار کارڈ ہیں، ان کو اپنی ریاستوں میں روزی روٹی کمانے کے حق سے محروم کر رہے ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
قاضی توقیر سے گفتگو کے دوران گلّو نے اپنی زندگی کے اس مشکل دور کو…
۔شعیب جمائی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے…
بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…
وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم نے علاج کے اخراجات میں ریکارڈ بچت کو…
امت شاہ نے ’’ویژن ڈاکیومنٹ 2026-2029‘‘ کو منشیات کے خطرے کے خلاف جنگ میں شامل…
25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…