قومی

Former Union Minister Salman Khurshid honored: سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو نشان امتیاز اور شال اوڑھا کر پیش کیا خراج تحسین، کانگریس پارٹی کوآبادی کے تناسب سےمناسب نمائندگی دینے کا بھی دوہرایا وعدہ

انڈین مسلمس فار سول رائٹس (IMCR) کے زیرِ اہتمام ایک باوقار تقریب میں ادارے کے فاؤنڈر ٹرسٹی، سابق مرکزی وزیر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کی انٹرنیشنل افیئرز کمیٹی کے چیئرمین اور معروف وکیل سلمان خورشید کو استقبالیہ دیا گیا ۔ ساتھ ہی ان کے اعزاز میں ایک نشست کا انعقاد بھی کیا گیا۔یہ اعزاز انہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی بین الاقوامی اُمور کمیٹی کے صدر بنائے جانے اور حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں ’راجیو گاندھی فاؤنڈیشن ایوارڈ‘ سے نوازے جانے پر آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کی جانب سے دیا گیا۔

تقریب میں ملک کی ممتاز شخصیات کی شرکت

تقریب میں ملک کی متعدد ممتاز شخصیات اور اہم دانشوران شریک ہوئے، جن میں پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس اقبال احمد انصاری، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری و مشیر گردیپ سنگھ سپّل، IMCR کے قومی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب، فار ایج گروپ کے چیئرمین، ایڈوایزری بورڈ نوید خان، انڈین آرمی  کےسابق جنرل،آئ ایم سی آر کے نائب صدر،جاوید اقبال خان، آل انڈیا پیس مشن کے صدر دَیا سنگھ، سابق رکنِ پارلیمنٹ کنور دانش علی، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فُضیل احمد ایوبی، غازی آباد انکم ٹیکس کمشنر عتیق احمد، جماعت اسلامی ہند کے نیشنل سکریٹری لئیق احمد خان، قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر اعظم بیگ اور سید مسعود حسین، آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور فریڈم پریس ڈیلی انگلش اخبار کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر انظرالباری، آئی۔ ایم۔ سی۔ آر اوورسیز ڈپارٹمنٹ کے انچارج املاک احمد خان، تنظیم کے نائب ٹریزرار محمد الیاس سیفی، پروفیسر سلیم قدوائی، ارجن ایوارڈی اور انڈین شوٹنگ ٹیم کے قومی کوچ انور سلطان، الافروز کيٹررز کے ملک نوشاد احمد، سماجی کارکن سلیم قریشی سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

’حقِ امن کانفرنس‘ کے انعقاد کا فیصلہ

اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر کو کانگریس پارٹی میں مناسب نمائندگی دینے کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی۔ مزید برآں، سکھ-مسلم اتحاد کو فروغ دینے کے لیے جلد ہی ’حقِ امن کانفرنس‘ کے انعقاد کا فیصلہ لیا گیا، جو آئندہ  ماہ لکھنؤ میں منعقد ہوگی۔

سلمان خورشید کا خطاب

اپنے خطاب میں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے کہا: ’’ہمیں صبرو استقلال کے ساتھ اپنے مشن پر کام جاری رکھنا چاہیئے۔ حکومتیں اور تنظیمیں اپنے فیصلے خود کرتی ہیں کہ کس شخص کو کس منصب پر رکھنا ہے۔ ہمیں اس عمل پر اطمینان رکھنا چاہیے اور کانگریس پارٹی کے ساتھ مل کر آئینِ ہند کے تحفظ و استحکام کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔‘‘ تنظیم کے صدر اور سابق ممبر اف پارلیمنٹ راجیہ سبھا محمد ادیب نے فاؤنڈر ٹرسٹی سلمان خورشید کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کے اور کپل سبل کے اعزاز میں آئندہ  دنوں میں ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا اعلان بھی کیا ۔

’’دہلی بم دھماکہ کے لیے حکومت ذمہ دار‘‘

سابق ایم پی محمد ادیب  نے لال قلعے کے نزدیک ہوئے دہلی دھماکے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ،ہلاک شدگان کی تعزیت کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہوئے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس پورے واقعے  کے لیے سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا اور اس کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی مانگ کی اور کہا جو بھی اس کا ذمہ دار پایا جائے اس  کے خلاف سخت ترین کارروائ کی جائے۔

کانگریسی لیڈرگردیپ سنگھ  سپل نے دہلی دھماکہ میں ہلاک شدگان کی تعزیت کی

معروف کانگریسی لیڈرگردیپ سنگھ  سپل نے بھی دہلی دھماکہ میں ہلاک ہونے لوگوں کی تعزیت کی اور اس موقع پر کانگرس پارٹی میں سلمان خورشید جیسے قدآور شخصیتوں کو ان کے مراتب کے مناسبت سے نمائندگی دینے کی وکالت کرتے ہوئے آئی ایم سی آر کی جانب سے ملک بھر میں قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کے لیے کی جارہی کوششوں کو سراہا اوراس طرح کی کوششوں کےلیے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس پُروقار تقریب نے نہ صرف سیاسی و سماجی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا بلکہ قومی اتحاد، اخوت اور باہمی احترام کے پیغام کو مزید تقویت بخشی۔ اس موقع پر گردیپ سنگھ سپّل، جسٹس اقبال انصاری، محمد ادیب، کنور دانش علی، نوید خان، جنرل جاوید اقبال خان، فُضیل ایوبی، ڈاکٹر اعظم بیگ اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

5 minutes ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

10 minutes ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

20 minutes ago

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

48 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar EC Meeting: تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ دونوں کمشنر بھی شریک

چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…

1 hour ago