قومی

سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر، بیٹی زیبا رضوان اور داماد رمیز نعمت فیروز پپو قتل سانحہ میں بری، عدالت نے 2 کو قصوروار ٹھہرایا

یوپی کے بلرام پورکے سابق رکن پارلیمنٹ اورسماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈررضوان ظہیر، ان کی بیٹی زیبا رضوان اورداماد رمیزنعمت کوبلرام پورکی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے آج بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بڑی راحت دی ہے۔ بلرام پورضلع کے تلسی پورنگرپنچایت کے سابق فیروزپپوقتل سانحہ میں عدالت نے تینوں کوبری کرتے ہوئے 2 کوقصوروارقراردیا۔ عدالت نے آج جمعہ(7 اگست 2026) کومعراج الحق اور محفوظ کوقتل کرنے کا اصل ملزم مانا ہے اورقصوروارقراردیا ہے۔ دونوں قصورواروں کو سزا منگل (11 اگست، 2026) کو سنائی جائے گی۔ عدالت نے رضوان ظہیرسمیت تینوں ملزمین کوگینگسٹر ایکٹ، 307 آئی پی سی اور302 کے معاملے میں بری کردیا۔
آپ کوبتا دیں کہ فیروزپپوخان کا ان کی رہائش گاہ کے قریب 4 جنوری 2022 کی رات قتل کردیا گیا۔ پولیس نے 6 لوگوں کو نامزد ملزم بنایا تھا۔ ضلع عدالت میں کئی سالوں تک اس معاملے کی سماعت چلتی رہی۔ بلرام پورپولیس نے اس قتل سانحہ میں سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر، ان کی بیٹی اورتلسی پوراسمبلی حلقہ سے قسمت آزمانے والی زیبا رضوان اورداماد رمیزنعمت کو قتل کی سازش کرنے کا ملزم بنایا تھا۔ آج ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے رضوان ظہیر، زیبا رضوان اوررمیز نعمت کو بری کردیا، جبکہ معراج الحق اورمحفوظ کوقتل کا ملزم مانا جبکہ ایک ملزم شکیل احمد کی سماعت کے دوران موت ہوگئی تھی۔ شکیل احمد نے ٹرین کے سامنے کود کرخود کشی کرلی تھی۔

قتل کے بعد بڑھ گئی تھی کشیدگی

حملہ آوروں نے فیروزپپوکے سرپرحملہ کیا تھا اوربعد میں گلا ریت دیا تھا اورفرارہوگئے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں سی ایچ سی تلسی پورلے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردے دیا تھا۔ قتل کے بعد تلسی پورمیں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ 6 دنوں کی جانچ کے بعد اس وقت کے ایس پی ہیمنت کٹیال نے اس قتل سانحہ کا انکشاف کیا تھا۔ 10 جنوری کو پولیس نے سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر، ان کی بیٹی زیبا رضوان، داماد رمیز نعمت، معراج الحق عرف ماما، محفوظ اورشکیل کوگرفتارکیا تھا۔ بلرام پورپولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سیاسی لڑائی اورتلسی پور اورتسلی پوراسمبلی سیٹ سے ٹکٹ کی دعویداری کی وجہ سے یہ قتل کیا گیا تھا۔

عدالت سے ہمیں انصاف ملا: رضوان ظہیر

عدالت سے نکلتے ہوئے رضوان ظہیرنے کہا کہ ہمارے اوپرکلنک لگایا تھا، لیکن آج ہمیں انصاف ملا ہے۔ وہیں، زیبا رضوان نے کہا کہ اب کہنے کے لئے کیا بچا ہے۔ ہم لوگ تو 4 سال سے یہی بات کہہ رہے تھے۔ آج سچائی کی جیت ہوئی ہے اورہمیں انصاف مل گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

23 minutes ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

1 hour ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

1 hour ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

1 hour ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

2 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

2 hours ago