قومی

Atiq Ahmad son Aban Ahmad Death: عتیق احمد کے بیٹے نے بھائی کے سڑک حادثے میں انتقال پر کہا- ’’اللہ کی چیز تھی، اللہ نے لے لی…‘‘

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بیٹے ابان احمد کی جمعرات (6 اگست) کو جھانسی میں سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ اپنے بھائی کی موت پراحزم احمد (عتیق احمد کا ایک اور بیٹا) نے کہا کہ اللہ کی چیزتھی، اللہ نے لے لی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ وہ اس موضوع پرکچھ نہیں کہیں گے۔ اپنے بھائی کی سڑک حادثے میں موت کے بعد جھانسی کے اسپتال میں احزم احمد پہنچے تھے۔ وہاں پولیس بڑی تعداد میں تعینات تھی۔

عتیق احمد کے بیٹے کی لاش کا پوسٹ مارٹم

جھانسی کے اسپتال میں عتیق احمد کے بیٹے ابان احمد کی لاش کا پوسٹ مارٹم کردیا گیا۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) اروند کمار نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کا بیٹا ابان احمد اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ جھانسی جیل میں بند اپنے بھائیوں سے ملنے جا رہا تھا، تبھی راستے میں پنچھ تھانہ علاقے میں جھانسی-کانپور نیشنل ہائی وے پراس کی تیز رفتارسے گزررہی کار(ایس یووی) بے قابوہوکرایک ڈیوائیڈرسے ٹکرا کرپلٹ گئی۔

حادثے میں زخمی لوگوں کو اسپتال میں کرایا گیا داخل

ایس ایس پی بی بی جی ٹی ایس مورتی نے میڈیا کو بتایا کہ اس حادثے کی اطلاع پولیس کوجمعرات کو صبح ساڑھے 10 بجے ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ابان احمد (21 سال) اور اس کے دوست سونو (25 سال) کی موت ہوگئی۔ مورتی نے بتایا کہ حادثے میں زخمی کارسواراعظم، محد جاوید اورعمرکو جھانسی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سبھی پریاگ راج کے ہی رہنے والے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

پہلے ہی کئی مشکلات سے گزر چکا ہے خاندان

ابان احمد، عتیق احمد کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ اُمیش پال قتل کیس کے بعد ابان اوران کے بھائی احزم احمد کوکم عمری کے باعث بچوں کے تحفظاتی ادارے (بال سدھارگرہ) میں رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں اکتوبر2023 میں دونوں بھائیوں کو وہاں سے رہا کرکے ان کی پھوپھی کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔عتیق احمد کے بڑے بیٹے علی احمد اس وقت جھانسی جیل میں قید ہیں۔ انہیں یکم اکتوبر2025 کونینی جیل سے جھانسی جیل منتقل کیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابان احمد اپنے خاندان کے دیگرافراد اوردوستوں کے ساتھ انہی سے ملاقات کے لئے جا رہے تھے، لیکن منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی یہ المناک حادثہ پیش آگیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

2 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

3 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

3 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

3 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

4 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

4 hours ago