جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال سنگھ ملک دنیا سے رخصت ہوگئے۔
نئی دہلی: جموں وکشمیر، گوا اورمیگھالیہ کے گورنررہے ستیہ پال ملک نے آج 5 اگست، 2025 کو دنیا کوالوداع کہہ دیا۔ وہ کافی وقت سے اسپتال میں بھرتی تھے اوران کا علاج چل رہا تھا۔ ستپال ملک نے دہلی واقع رام منوہرلوہیا اسپتال میں آخری سانس لی۔ چودھری ستیہ پال سنگھ ملک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پران کی رحلت کی جانکاری دی گئی۔ آپ کوبتا دیں کہ ستیہ پال بہارکے بھی گورنررہے تھے۔ باضابطہ جانکاری کے مطابق، ستیہ پال ملک کوگردے کی پریشانی تھی۔ انہوں نے 7 جون کوٹویٹ کیا، ‘ہیلودوستو۔ میں گزشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں داخل ہوں اورگردے کی تکلیف میں مبتلا ہوں۔ میری حالت بہت سنگین ہوتی جا رہی ہے۔’
آپ کوبتا دیں کہ ستپال ملک نے اگست 2018 سے اکتوبر2019 تک جموں وکشمیر ریاست کے آخری گورنرکے طورپرخدمات انجام دیں۔ یہ ان کے دورمیں تھا کہ آرٹیکل 370 کو 5 اگست 2019 کو منسوخ کردیا گیا تھا اور ریاست کی خصوصی حیثیت کومنسوخ کردیا گیا تھا۔ آج اس فیصلے کی چھٹی برسی ہے۔
کون ہیں ستیہ پال سنگھ ملک؟
ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی سماجوادی نظریے سے متاثر ہوکر ستیہ پال سنگھ ملک 66-1965 میں سرگرم سیاست میں داخل ہوئے تھے۔ وہ طلبہ سیاست میں تیزی سے آگے بڑھے اور میرٹھ کالج طلبہ یونین کے صدراور بعد میں میرٹھ یونیورسٹی، جسے اب چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا ہے، کے طلبہ یونین کے صدر رہے۔ ستیہ پال ملک نے 1970 کی دہائی میں رکن اسمبلی کے طور پر شروعات کی تھی۔ اپنے 50 سال کے سیاسی سفر میں انہوں نے کئی پارٹیاں بدلیں۔ مغربی اترپردیش کے باغپت سے تعلق رکھنے والے ستیہ پال سنگھ ملک پہلی بار چودھری چرن سنگھ کی بھارتیہ کرانتی دل کے ٹکٹ پر منتخب کئے گئے تھے۔ 1980 میں انہیں چرن سنگھ کی قیادت والی لوک دل نے راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا، لیکن 1984 میں وہ کانگریس میں شامل ہوگئے، جس نے انہیں 1986 میں راجیہ سبھا بھیجا۔
جموں وکشمیر ریاست کے آخری گورنر
ستیہ پال سنگھ ملک نے اگست 2018 سے اکتوبر 2019 تک سابقہ جموں وکشمیر ریاست کے آخری گورنر کے طور پر کام کیا۔ ان کی مدت کے دوران ہی 5 اگست، 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا گیا تھا اور ریاست کا خصوصی درجہ منسوخ کردیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں گوا کا گورنر مقرر کیا گیا۔ اس کے بعد وہ اکتوبر 2022 تک میگھالیہ کے گورنر کے طور پرکام کرتے رہے۔
کے سی تیاگی نے ذاتی نقصان قرار دیا
ستیہ پال ملک کی رحلت پرجے ڈی یو لیڈرکے سی تیاگی نے کہا کہ یہ میرے لیے ذاتی نقصان ہے۔ جب متحدہ میرٹھ تھا تو ہماری سیاسی زندگی ایک ساتھ شروع ہوئی۔ ہم دونوں چودھری چرن سنگھ کی قیادت میں لوک دل میں طویل عرصے تک ساتھ رہے۔ بعد میں وی پی سنگھ کی حکومت میں ہم دونوں ایک ساتھ رکن پارلیمنٹ بنے۔ ان کے جانے سے مغربی یوپی کی ایک بہت مضبوط آوازخاموش ہوگئی ہے۔
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں قومی شاعر کی عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے…
جسٹس دتا نے کہا کہ اگرچہ دونوں ججوں کا نتیجہ مختلف ہے، لیکن ان کا…
سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا…
قاضی توقیر سے گفتگو کے دوران گلّو نے اپنی زندگی کے اس مشکل دور کو…
۔شعیب جمائی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے…
بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…