قومی

Forensic report on Manipur’s audio clip: منی پور کی متنازعہ آڈیو کلپ سے متعلق فورنسک رپورٹ سپریم کورٹ میں جلد ہوگی پیش، کوکی حقوق انسانی تنظیم نے سپریم کورٹ میں داخل کی تھی عرضی

مرکزی حکومت نے سامنے آئی منی پور کی ایک متنازعہ ویڈیو معاملے پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی فورنسک سائنس لیباریٹری کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ عدالت عظمیٰ کو مطلع کیا گیا کہ منی پور کی اس لیک آڈیو کی رپورٹ تیار ہے جس میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کی آواز موجود ہے۔ آڈیو میں وہ تشدد کے لیے لوگوں کو مشتعل کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ مرکز کا کہنا ہے کہ اس کی رپورٹ تیار ہے اور جلد ہی سیل بند لفافے میں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ عرضی کوکی حقوق انسانی تنظیم  نے سپریم کورٹ میں داخل کی تھی

چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کی صدارت والی بنچ نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے پیش وکیل کی دلیل سننے کے بعد اس معاملے پر سماعت 5 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔ یہ عرضی کوکی حقوق انسانی تنظیم (کوہور) نے سپریم کورٹ میں داخل کی تھی۔ عرضی میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ لیک آڈیو میں سابق وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی آواز ہے۔ آڈیو میں وہ تشدد کو بھڑکاتے سنائی دے رہے ہیں۔

عدالت میں دعویٰ کیا گیا کہ ’ٹروتھ لیب‘ نے آڈیو میں این بیرین سنگھ کی آواز کی تصدیق کی ہے

عرضی دہندہ کوکی تنظیم کی طرف سے سینئر وکیل پرشانت بھوشن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ انھوں نے منی پور تشدد میں سابق وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی جانچ کے لیے عدالتی نگرانی میں ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ اس لیک آڈیو میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ میتئی تنظیموں کو مشتعل کرتے ہوئے اور انھیں حکومت کے اسلحہ و گولہ بارود لوٹنے کے لیے اکساتے سنائی دے رہے ہیں۔ پرشانت بھوشن نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ ’ٹروتھ لیب‘ نے آڈیو میں این بیرین سنگھ کی آواز کی تصدیق کی ہے، لیکن عدالت نے ٹروتھ لیب کی رپورٹ ماننے سے انکار کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LEARN FROM THE WORLD BUT DESIGN FOR INDIA: ”دنیا سے سیکھیں، لیکن ہندوستان کے لیے ڈیزائن کریں“

دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…

49 minutes ago

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

4 hours ago