قومی

G20 Summit 2023: غیر ملکی مہمانوں کا استقبال ہوگا شاندار، چاندی کے برتنوں میں پیش کیے جائیں گے لذیذ پکوان، سیکورٹی کے لیے 1 لاکھ 30 ہزار فوجی کیے گئے تعینات

دہلی میں 9-10 ستمبر کو منعقد ہونے والے جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہندوستان نے ان مہمانوں کی میزبانی کے لیے شاندار تیاریاں کی ہیں۔ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مہمانوں کے قیام کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کانفرنس کے دوران پی ایم مودی کئی لیڈران کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔ جی۔20  اجلاس میں دنیا کے 20 ممالک کے سرکردہ لیڈران شرکت کریں گے۔

فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کریں گے غیر ملکی مہمان

غیر ملکی مہمانوں کے قیام کے لیے دارالحکومت کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں انتظامات کیے گئے ہیں۔ جس میں آئی ٹی سی موریہ، تاج مان سنگھ، تاج پیلس، ہوٹل اوبرائے، ہوٹل للت، دی لودھی، لی میریڈین، حیات ریجنسی، شنگری لا، لیلا پیلس، ہوٹل اشوکا، ایروز ہوٹل، دی سوریہ، ریڈیسن بلو پلازہ، جے ڈبلیو میریٹ، شیرٹن شامل ہیں۔ دی لیلا ایمبیئنس کنونشن، ہوٹل پل مین، روزیٹ ہوٹل اور دی امپیریل کے کمرے اور سویٹس بک ہو چکے ہیں۔

چاندی کے برتنوں میں پیش کیے جائیں گے پکوان

ان ہوٹلوں میں غیر ملکی مہمانوں کو مزیدار پکوان پیش کیے جائیں گے۔ اس دوران ہندوستانی ثقافت کے ورثے کو بھی دیکھا جائے گا۔ چاندی کے خصوصی برتنوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ جے پور کی میٹل ویئر فرم نے یہ چاندی کے برتن تیار کیے ہیں۔ تقریباً 200 کاریگروں نے 15 ہزار چاندی کے برتن تیار کیے ہیں۔ غیر ملکی مہمانوں کو مغلئی، ساؤتھ انڈین کھانا، چاٹ اور ملک کا مشہور اسٹریٹ فوڈ بھی پیش کیا جائے گا۔

سیکورٹی کے سخت انتظامات

اس کے علاوہ جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی حفاظت کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ ان مہمانوں کی حفاظت کے لیے 1 لاکھ 30 ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ہوٹلوں کے باہر سے آنے والے راستوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ باہر سے آنے والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صرف ضروری خدمات کی نقل و حمل ہوگی۔ حساس علاقوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی تقریب

جی۔20 سربراہی اجلاس پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس کو ہندوستان کے بھرپور ورثے اور ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ بھارت منڈپم میں کشمیر اور یوپی کے بھدوہی قالین بچھائے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

10 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

12 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago