-بھارت ایکسپریس
اعظم گڑھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول۔
Azamgarh Film Festival 2023: اعظم گڑھ میں منعقدہ چوتھے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آج دوسرا دن ہے۔ تین دنوں تک چلنے والے اس فلم فیسٹیول کا افتتاح بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا۔ پہلے دن مشہورادا کار یشپال شرما کی فلم دادا لکھمی اورچھپکلی کی نمائش کی گئی، جس میں یشپال شرما کی زبردست اداکاری کا نظارہ اعظم گڑھ کے لوگوں نے دیکھا۔
چھائے رہے غیرملکی فنکار، گانوں پر ناچے لوگ
آج دوسرا دن غیرملکی فلموں اورفنکاروں کے نام رہا۔ دوسرے دن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی شروعات برازیلین سنگرکارلیٹا موہنی کے پروگرام سے شروع ہوا، جہاں کارلیٹا نے کاپی رائٹ سے متعلق لوگوں کو بیدار کیا اور پھراپنے مشہور گانوں کے ذریعہ لوگوں کو مسحور انہیں ناچنے پرمجبور کردیا۔
سجین برنرٹ نے کہا- ہندوستان سے خاص لگاؤ
کارلیٹا کے پروگرام کے بعد سورج کمارکی فلم ’اروندو‘ کی نمائش کی گئی، جس کے فوری بعد ہی فرینچ اداکارہ ماریان بورگو اور جرمن اداکارہ سجین برنرٹ کی شاٹ فلم کی نمائش کی گئی۔ بھارت ایکسپریس سے خاص بات چیت میں سجین برنرٹ نے بتایا کہ انہیں ہندوستان سے بے حد لگاؤ ہے۔ وہیں سجین نے اپنی ہندی سے متعلق کہا کہ وہ کئی سالوں سے ہندوستان میں رہ رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ہندی ٹھیک ٹھاک ہے۔ سجین فلم ایکسیڈنٹل پرائم منسٹرمیں بھی کام کرچکی ہیں۔ اس فلم میں اپنے کردارسے متعلق انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ہندوستان کی ایک بڑی سیاسی لیڈرسونیا گاندھی کا کردار نبھایا تھا۔ اپنے کردارسے متعلق انہوں نے کافی محنت اور پریکٹس کی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ فلم میں نبھایا گیا ان کا کردارکافی مقبول رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم گڑھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول پہنچے بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اپیندر رائے، کہا-میں نے کبھی نیند اور آرام کی نہیں کی پرواہ
فلم فیسٹیول سے متعلق اعظم گڑھ کے لوگوں میں زبردست جوش
اعظم گڑھ کے لوگوں نے اس پروگرام سے متعلق بتایا کہ یہ پروگرام اپنے آپ میں بے حد خاص ہے اور اعظم گڑھ میں ایسے پروگرام کا ہونا ان کے لئےقابل فخر محسوس ہو رہا ہے۔ وہیں فلم فیسٹیول سے متعلق اعظم گڑھ کے لوگوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…