قومی

Foreign Exchange Reserves: ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی چھلانگ، 7.2 بلین ڈالر سے بڑھ کر 595.98 ہوگئی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 5 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 7.196 بلین ڈالر بڑھ کر 595.976 بلین ڈالرہوگئے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4.532 ارب ڈالرکم ہوکر588.78 ارب ڈالررہ گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2021 میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 645 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔ عالمی واقعات کی وجہ سے دباؤ کے درمیان مرکزی بینک کی جانب سے روپے کو ہیج کرنے کے لیے ذخائر کے استعمال کی وجہ سے روپیہ گرگیا۔آر بی آئی کے ہفتہ واراعداد وشمارکے مطابق، 5 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیرملکی کرنسی کے اثاثے 6.536 بلین ڈالر بڑھ کر 526.021 بلین ڈالر ہو گئے۔
ڈالرمیں ظاہرکئے جانے والے، غیرملکی کرنسی کے اثاثوں میں غیرامریکی کرنسیوں جیسے یورو، پاؤنڈ اور ین کی نقل و حرکت کے اثرات بھی شامل ہیں۔ ریزرو بینک نے کہا کہ زیرنظر ہفتے میں سونے کے ذخائرکی قیمت 659 ملین ڈالربڑھ کر46.315 بلین ڈالرہوگئی۔ اعداد وشمارکے مطابق، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 19 ملین ڈالرکی کمی سے 18.447 بلین ڈالر رہ گیا۔ زیرنظر ہفتے میں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ملک کے کرنسی کے ذخائر20 ملین ڈالربڑھ کر5.192 بلین ڈالرہوگئے۔
صنعتی پیداوار میں اضافہ
مارچ میں ملک کی صنعتی پیداوار میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا، جوایک سال پہلے کی اسی مدت میں 2.2 فیصد تھا۔ جمعہ کو قومی شماریات کے دفتر(این ایس او) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق، مارچ 2023 میں صنعتی پیداوارکے اشاریہ (آئی آئی پی) میں 1.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس عرصے کے دوران مینوفیکچرنگ سیکٹرکی پیداوارمیں صرف 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال 23-2022 کے آخری مہینے مارچ میں، کان کنی کی پیداوارمیں 6.8 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ بجلی کی پیداوارمیں 1.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پورے مالی سال 23-2022 میں صنعتی پیداوار کے اشاریہ میں 5.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالی سال 22-2021میں اس میں 11.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Bharat Express

Recent Posts

Election Commission meets representatives of parties in poll-bound Jharkhand: الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی تیاریوں کا لیا جائزہ

چیف الیکٹورل آفیسر اور ریاستی پولیس نوڈل آفیسر نے انتخابی تیاریوں کی تفصیلی رپورٹ پیش…

6 mins ago

Entertainment News: سوشل میڈیا پر اپنے بالوں سے پریشان نظر آئے شاہد کپور

شاہد کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے میرا سے جولائی 2015 میں…

10 hours ago

Entertainment News: بالی ووڈ کا ’کاؤ بوائے‘ جس نے کئی دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر کیا راج

فیروز خان نہ صرف ایک تجربہ کار اداکار تھے بلکہ وہ بہت شاندار ہدایت کار…

10 hours ago

Punjab NRI Quota Row: ‘یہ تو دھوکہ ہے، ہم تعلیمی نظام کے…’، CJI DY چندرچوڑ نے NRI کوٹہ پر کھول دیں سب کی آنکھیں!

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فراڈ اب…

10 hours ago

Waqf Amendment Bill 2024: احتساب اور کارکردگی کا نیا دور، مسلمانوں کو بااختیار بنانے کی طرف قدم

وقف املاک - جو مذہبی اور خیراتی مقاصد کے لیے محفوظ ہیں - ہندوستانی مسلم…

11 hours ago