قومی

Ford Mustang Mach-E in India: فورڈ بھارت میں Mustang الیکٹرک لانچ کر سکتی ہے، 505 کلومیٹر تک کی  ملے گی رینج

Ford Mustang Mach-E in India: اطلاعات پہلے ہی  سےمل رہی تھیں کہ فورڈ موٹر کمپنی اپنی کچھ پریمیم مصنوعات کے ساتھ ہندوستانی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہو سکتی ہے۔ فورڈ نے حال ہی میں JSW کے ساتھ اپنے چنئی پلانٹ کی فروخت کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے اور Endeavor SUV کو بھی پیٹنٹ کرایا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے سینئر عہدوں کے لیے کچھ اسامیاں بھی پوسٹ  کی ہیں۔ اب، مریکی کار ساز کمپنی نے ہندوستان میں Ford Mustang Mach-E ٹریڈ مارک کو رجسٹر کیا ہے۔

کس سے مقابلہ کرے گا؟

2021 میں ہندوستان چھوڑتے وقت فورڈ نے کہا تھا کہ وہ ہندوستانی مارکیٹ میں اپنی کچھ گلوبل کاریں لانچ کر سکتی ہے۔جس کے تحت Ford Mustang Mach-E کراس اوور الیکٹرک SUV ہندوستانی مارکیٹ میں لانچ کی جا سکتی ہے۔ یہ CBU یونٹ کے طور پر ہندوستان آئے گی اور اس کی قیمت 70 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ یہ الیکٹرک کراس اوور Kia EV6، Volvo XC40 Recharge، BMW iX1 یا i4 سے مقابلہ کرے گی۔ Ford Mustang March-E عالمی ماڈل کی طرح ہو گا۔جو اس وقت میکسیکو اور چین میں اسمبل ہے۔ امریکی کار ساز کمپنی بھارت میں الیکٹرک کراس اوور کے لیے CKD روٹ پر بھی غور کر سکتی ہے۔

4 ویریئنٹس میں ہوں گی دستیاب

Ford Mustang Mach-E 4 ویریئنٹس میں دستیاب ہوں گی – RWD، EAWD، سٹینڈرڈ رینج اور ایکسٹینڈڈ رینج۔ انٹری لیول Mach-E سلیکٹ میں 70kWh بیٹری کے ساتھ 266 bhp پاور اور 430Nm ٹارک کے ساتھ ایک ریئر ایکسل ماونٹڈ الیکٹرک موٹر ملے گی۔ e4WD ویرینٹ میں 580 Nm کا ہائی ٹارک دستیاب ہو سکتا ہے۔ اس کے RWD ویرینٹ کا دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس کی رینج 402 کلومیٹر تک ہے۔جب کہ eAWD ویرینٹ کی ایک ہی چارج پر 360 کلومیٹر تک کی رینج ہونے کی امید ہے۔ RWD سیٹ اپ کے ساتھ توسیعی رینج ویرینٹ ایک چارج پر 505 کلومیٹر کی رینج فراہم کرنے کے قابل ہے۔ جب کہ eAWD ویرینٹ ایک ہی چارج پر 446 کلومیٹر تک کی رینج حاصل کرتی ہے۔ اس الیکٹرک کراس اوور کی ٹاپ سپیڈ 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

ٹاپ اینڈ جی ٹی ویرینٹ

رینج ٹاپنگ Ford Mustang Mach-E GT ویریئنٹ 91kWh بیٹری پیک کے ساتھ آتی ہے۔ eAWD ویرینٹ 480bhp پاور اور 813Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔جب کہ GT پرفارمنس ایڈیشن کا ٹارک 860Nm ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس کی رینج فی چارج 435 کلومیٹر تک ہے۔ یہ 4 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی  ہے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

21 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

51 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago