-بھارت ایکسپریس
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی) اس سال کے آخرتک تنزانیہ کو ایک بڑا تحفہ دینے جا رہا ہے۔ آئی آئی ٹی تنزانیہ میں اپنا پہلا بیرون ملک کیمپس کھولنے جا رہا ہے۔ آئی آئی ٹی کا پہلا کیمپس زنجبار، تنزانیہ میں اکتوبر 2023 میں کھلے گا، جس میں 50 انڈرگریجویٹ طلباء اور20 ماسٹرز طلباء کو داخلہ دیا جائے گا۔
تنزانیہ میں کھلنے والا آئی آئی ٹی کا پہلا کیمپس
زنجبار میں آئی آئی ٹی مدراس کے نام سے ایک نیا آئی آئی ٹی کیمپس قائم کیا جائے گا۔ آئی آئی ٹی ہندوستان سے باہر تین کیمپس قائم کرنے والا ہے، جن میں زنجبار، ابوظہبی اورکوالالمپور شامل ہیں۔ معلومات کے مطابق، ان میں سے ہرایک کمپلیکس کو اس کے متعلقہ علاقے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تنزانیہ میں آئی آئی ٹی کیمپس کے کھلنے کا انتظار ختم
واضح رہے کہ تنزانیہ حکومت آئی آئی ٹی کے اس فیصلے کا بے صبری سے انتظارکررہی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ آئی آئی ٹی کے لئے ضروری کیمپس فراہم کرکے اس سال کام شروع کرنا ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے آئی آئی ٹی کواس خود مختاری کی ضمانت دی ہے، جس کی انہیں معیار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
تنزانیہ میں آئی آئی ٹی کے لئے چیلنجز
حالانکہ اس بارے سے متعلق کچھ خدشات ہیں کہ آئی آئی ٹی تنزانیہ میں اپنے معیارکوکیسے برقراررکھے گا۔ مثال کے طورپر، ہندوستان میں آئی آئی ٹی لوگوں میں مقبول ہے اور طلباء کسی ایک انسٹی ٹیوٹ میں پڑھنے کے لئے کئی سالوں سے تیاری کرتے ہیں۔ آئی آئی ٹی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اسے معیاری اور باصلاحیت امیدوارملیں۔
آئی آئی ٹی تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار
اس وجہ سے، تنزانیہ میں آئی آئی ٹی کے لئے تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے، کیونکہ وہاں ہندوستان کی طرح طالب علم نہیں ہوں گے، جس کی اسے توقع ہے۔ تاہم، اس سب کے باوجود، آئی آئی ٹی نے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کئی راستے نکالے ہیں، تاکہ وہ تنزانیہ کے ماحول کے مطابق خود کو ڈھال سکے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…